کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان اور پاکستان فیڈریشن بیس بال کے اشتراک سے فرسٹ بی -فائیو (B-5) نیشنل چیمپئین شپ اگلے ماہ گلگت بلتستان میں منعقد ہو گی جس میں سندھ، پنجاب، خیبرپختونخواہ، بلوچستان، اسلام آباد اور میزبان گلگت بلتستان کی ٹیمیں شرکت کریں گی چیمپئین شپ کے انتظامی امور کے حوالے سے آرگنائزنگ کمیٹی کاوفد جلد گلگت بلتستان کادورہ کرے گا اس بات کااعلان پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سید فخر شاہ اور سافٹ بال فیڈریشن آف پاکستان کے سیکریٹری جنرل آصف عظیم نے مشترکہ طورپر کیاواضح رہے کہ بیس بال 5 نوجوانوں کیلئے سافٹ بال اور بیس بال کے کھیل کا نیا امتزاج ہے جسے کھیلنے کیلئے نہ ہی کسی بڑے گراؤنڈ کی ضرورت ہے اور نہ ہی سافٹ بال اور بیس بال میں استعمال ہونے والے مکمل سامان کی اس کھیل کوکھیلنے کیلئے صرف ایک بال کی ضرورت ہوتی ہے اور اسے کہیں بھی کھیلا جاسکتا ہے
جس کے باعث بیس بال5 نوجوان طبقے میں تیزی سے مقبولیت کے منازل طے کررہا ہے ورلڈ بیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن کی سیکریٹری جنرل اور سافٹ بال ایشیاء کی صدر داتو بینگ چو لو نے پاکستان مین اس کھیل کی ترقی اورفروغ کیلئے آصف عظیم اور سید فخرشاہ کو خصوسی ٹاسک دیا ہے اس ضمن میں سید فخرعلی شاہ کاکہنا ہے کہ بی فائیو کی پہلی نیشنل چیمپئین شپ کاانعقاد ملک میں اس کھیل کے فروغ اور ترقی میں بہت معاون ثابت ہوگا اس میگا ایونٹ سے جہاں نئے ٹیلنٹ کی دریافت ہوگی اور نوجوان کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار کے بھرپورمواقع میسرآئیں گے وہیں قومی سطح پر کھلاڑیوں کے مابین صحت مندانہ مقابلوں کا ماحول پیدا ہوگا اور باہمی ہم آہنگی اور بھائی چارے کی فضاء میں اضافہ ہوگا
آصف عظیم کاکہنا تھا کہ B-5 کے کھیل کوپاکستان میں مقبول اور انفراسٹرکچرمضبوط بنانے کے لئے دونوں فیڈریشنز نے مشترکہ طور پرعملی اقدامات شروع کردئیے ہیں چیمپئین شپ سے قبل بی فائیو ٹریننگ اینڈ کوچنگ ورکشاپ کراچی اور لاہور میں منعقد کرائے جائیں گے جس میں کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ اسکول، کالج اور یونیورسٹیز کے اسپورٹس اساتذہ کو اس کھیل کے حوالے سے تربیت فراہم کی جائے گی آ صف عظیم کامزید کہنا تھا کہ و رلڈبیس بال سافٹ بال کنفیڈریشن(WBSC) کی سیکریٹری جنرل داتو بینگ چولو اور پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹنٹ جنرل (ر) سید عارف حسن کی کاوشیں، ذاتی دلچسپی اور سرپرستی کے باعث پاکستان میں پہلی بی فائیو نیشنل چئمپئین شپ کا انعقاد ممکن ہورہا ہے