اسلام آباد(نواز گوہر سے) پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل سوکر فٹ سال کپ پاکستان سپورٹس کمپلیکس کے لیاقت جمنازیم میں شروع ہو گیا ہے۔ تین روزہ رنگا رنگ تقریب کا افتتاح وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے کیا۔
ایونٹ میں پاکستان فٹ سال فیڈریشن ملک مہربان علی، صدر طارق محمود، نائب صدر شاہد فاروق ملک، سیکر ٹری عدنان ملک، ڈپٹی میئر اسلام سیّد ذیشان علی نقوی، پاکسان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل نواز گنجیرا، ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل منصور احمد کے علاوہ سری لنکا، ترکی، ایران اور نیپال کے سفیروں نے شرکت کی۔
اس موقع پر وفاقی وزیر بین الصوبائی رابطہ میاں ریاض حسین پیرزادہ نے ملک میں حکومت اور افواج پاکستان کی دہشت گردی کو ختم کرنے کی کاوشوں کو سراہا اور غیر ملکی کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ٹورنامنٹ میں شرکت پر خوش آمدید کہا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام کھیلوں سے محبت کرنے والے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان سپورٹس بورڈ کھیلوں کی ترقی کیلئے اپنا بھرپور تعاون جاری رکھے گا۔ ٹورنامنٹ میں 4 ممالک کی ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن پاکستان، برازیل، نیپال اور ترکی شامل ہیں۔ برازیل ٹیم کی پہلی بار حصہ لے رہی ہے۔ ٹورنامنٹ 18 فروری تک جاری رہے گا۔