اتھلیٹکسدیگر سپورٹس
ایشین گیمز : شجر عباس 200 میٹرز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
میں پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ نے شاندار کارکردگی دکھائی

شجر عباس 200 میٹرز کے سیمی فائنل میں پہنچ گئے
ایشین گیمز میں پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ نے شاندار کارکردگی دکھائی
نیسشن، ایچی پریفیکچر ( پی پی اے) 20ویں ایشین گیمز، آئچی ناگویا 2026 میں پاکستان کے تیز ترین ایتھلیٹ شجر عباس نے مردوں کی 200 میٹرز دوڑ کے پہلے مرحلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کرلیا۔
شجر عباس نے ہیٹ ون میں 21.23 سیکنڈز کے وقت کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی اور اگلے مرحلے میں جگہ بنالی۔ ان کی اس عمدہ کارکردگی پر پاکستانی دستے اور ایتھلیٹکس حلقوں کی جانب سے انہیں مبارکباد دی گئی ہے۔



