بنگلادیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم کو گرنے سے بچانے کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل

بنگلادیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان کا پاکستانی پرچم کو گرنے سے بچانے کا منظر سوشل میڈیا پر وائرل
کھیل کے میدان میں مقابلہ اپنی جگہ، لیکن ایک لمحے نے سرحدوں سے آگے دل جیت لیے، جب بنگلادیشی ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نِگار سلطانہ نے گرتے ہوئے پاکستانی پرچم کو فوراً سنبھال لیا۔
جاپان میں جاری ایشین گیمز کے دوران بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نِگار سلطانہ نے ایسا اقدام کیا جس نے سب کی توجہ حاصل کرلی۔
ایشین گیمز کے دوران بنگلادیش ویمنز کرکٹ ٹیم کی کپتان نِگار سلطانہ کا گرتے ہوئےپاکستانی پرچم کو فوراً سنبھالنے کا منظر کیمرے کی آنکھ میں محفوظ ہوگیا۔
ان کے اس فوری اقدام کو کھیل کے میدان میں باہمی احترام اور مثبت جذبے کی خوبصورت مثال قرار دیا جا رہا ہے۔واقعے کی تصاویر سوشل میڈیا پر سامنے آنے کے بعد صارفین کی جانب سے نِگار سلطانہ کے رویے کو سراہا گیا،
جبکہ پاکستانی صارفین نے بھی بنگلادیشی کپتان کے اس اقدام پر مثبت ردعمل کا اظہار کیا۔
صحافی کی جانب سے اس حوالے سے سوال کیے جانے پر نِگار سلطانہ نے کہا کہ پرچم کا احترام ضروری ہے، جبکہ پاکستان اور بنگلادیش کے پرچم ان کے لیے برابر ہیں۔
بنگلادیشی کپتان کے اس اقدام نے کھیل کے مقابلے سے ہٹ کر احترام اور اسپورٹس مین شپ کے جذبے کو نمایاں کیا، جس کی جھلک سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی تصاویر اورویڈیو میں بھی دیکھی جا سکتی ہے
نِگار سلطانہ کا پاکستانی پرچم سنبھالنے کا یہ مختصر مگر خوبصورت لمحہ ایشین گیمز کے دوران کھیل سے بڑھ کر احترام اور مثبت جذبے کی یادگار مثال بن گیا۔



