اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) کے زیر اہتمام ایس ایس بی سجاس اسپورٹس فیسٹول 2021 کا اغاز 22 نومبر کو کرکٹ ٹورنامنٹ سے ہوگا، 22 سے 30 نومبر تک جاری رہنے والے 9 روزہ اسپورٹس فیسٹول میں سجاس ممبران سمیت مختلف میڈیا ہاوسز سے تعلق رکھنے والے 250 سے زیادہ میڈیا پرسن ایکشن میں نظر آئیں گے، فیسٹول میں کرکٹ، ہاکی فٹبال، بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس، آرم ریسلنگ اور اسنوکر کو شامل کیا گیا ہے
فیسٹول کے دوران پہلے مرحلے میں 22 سے 26 نومبر کے دوران اصغر علی شاہ اسٹیڈیم اور انو بھائی پارک میں کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جارہا ہے، کرکٹ ایونٹ میں جیو نیوز، اے آر وائی، بول نیوز، آج نیوز، روزنامہ دنیا، جی این این نیوز، 24 نیوز، ریڈیو پاکستان، سجاس ریڈ اور سجاس بلوز کی ٹیمیں شامل ہیں، افتتاحی روز کھیلے جانے والے میچز میں اے آر وائی کا مقابلہ آج نیوز سے جبکہ روزنامہ دنیا کا مقابلہ سجاس ریڈ سے ہوگا،۔ کرکٹ ایونٹ کے فائنل کے موقع پر میڈیا ہاوسز سے وابستہ خواتین کے درمیان کرکٹ کا نمائشی میچ بھی شیڈول ہے
فیسٹول کے دوسرے مرحلے میں 27 سے 30 نومبر کے دوران کے ایچ اے اسپورٹس کمپلیکس میں ہاکی، نیا ناظم اباد اسپورٹس کمپلیکس میں فٹبال، کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس میں بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس جبکہ گلستان جوہر میں اسنوکر کے مقابلوں کا انعقاد کیا جائے گا
سجاس کے صدر و ٹورنامنٹ سیکریٹری آصف خان اور سجاس کے سیکریٹری و چیف آرگنائزر اصغر عظیم نے اسپورٹس فیسٹول کے لئے تعاون کرنے پر محکمہ کھیل سندھ، عیسیٰ لیب، اے او کلینک، ورچوئل ایکسز، نیا ناظم اباد، کے ایچ اے، کے سی سی اے کے سابق جوائنٹ سیکریٹری جمیل احمد، انو بھائی پارک کی انتظامیہ اور کراچی پورٹ ٹرسٹ کا شکریہ ادا کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ فیسٹول میں شریک ٹیموں اور انفرادی طور پر مختلف کھیلوں میں شریک ہونے والے کسی بھی کھلاڑی سے کسی قسم کی کوئی فیس نہیں لی گئی ہے، سجاس ہر سال کرکٹ ٹورنامنٹ کا انعقاد کرتی ہے تاہم اس سال سجاس نے اسپورٹس فیسٹول کے انعقاد کا فیصلہ کیا ہے