ڈوین براوو کی دہلی بلز نے ہفتے کے روز بنگلہ ٹائیگرز کے خلاف چھ وکٹوں سے جیت کے بعد ابوظہبی T10 میں ایک اور فتح حاصل کی۔ دہلی بلز نے ٹاس جیتنے کے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا اور بنگلہ ٹائیگرز کو اپنے 10 اوورز میں 69/6 تک محدود کردیا۔ شیرفین ردرفورڈ اورآئن مورگن کی بہترین اننگز نے دہلی بلز کو 8.1 اوور میں ہدف مکمل کر لیا۔
دہلی بلز کے رحمن اللہ گرباز اننگز کی پہلی گیند پر لیوک ووڈ کا شکار ہو گئے اور اگلے ہی اوور میں جیمز فالکنر نے ریلی روسو کو آو¿ٹ کر کے بلز کو 1.2 اوور میں 9/2 پرمحدود کر دیا۔ دی بلز اس وقت مزید مشکل میں تھی جب محمد حفیظ چوتھے اوور میں کیچ آو¿ٹ ہو گئے۔تاہم، ردرفورڈ نے ٹام ہارٹلی کی گیند پر دو چوکے لگائے اور میچ کا رخ تبدیل کر دیا۔ ایون مورگن نے بہترین بیٹنگ کرتے ہوئے 16 گیندوں پر 26 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
قبل ازیںدہلی بلز بنگلہ ٹائیگرز کی بیٹنگ لائن اپ کے پرخچے اڑا دئے۔ فضل الحق فاروقی نے دوسرے ہی اوور میں آندرے فلیچر اور کپتان فاف ڈو پلیسس کو آو¿ٹ کر دیا ٹائیگرز 8/2 پر مشکلات کا شکار ہوئے ، عادل رشید نے بھی حضرت اللہ زازئی اور جانسن چارلس کی وکٹیں لے کر دہلی بلزکی پوزیشن مزید مستحکم کر دی۔ روماریو شیفرڈ نے بینی ہاویل کو بولڈکیا تو اس وقت بنگلہ ٹائیگرز نے 5.5 اوورزمیں 6وکٹوں پر 28اسکور کیا تھا۔
تاہم، اسورو اڑانا (14 گیندوں پر 21* رنز) اور جیمز فالکنر (13 گیندوں پر 19* رنز) نے اپنی اننگز کے آخری چار اوورز میںبہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا اور یوں 25 گیندوں پر 41 رنز کی شراکت نے ٹائیگرز 10 اوورز میں6وکٹوں کے نقصان پر 69 بنانے میں کامیاب ہو ئے
مختصر اسکور:
دہلی بلز 71/4 (شیرفین ردرفورڈ 27، ایون مورگن 26، جیمز فالکنر 2-9) بنگلہ ٹائیگرز کو 69/6 (اسورو اڑانا 21، جیمز فالکنر 19*، عادل رشید 2-6)
دہلی بلز نے بنگلہ ٹائیگرز کو چھ وکٹوں سے شکست دی۔