ٹیم ابوظہبی نے ہفتہ کو ابوظہبی T10 میں دکن گلیڈی ایٹرز کے خلاف چار وکٹوں سے سنسنی خیز فتح حاصل کی۔ ٹیم ابو ظہبی کو آخری دو اوورز میں جیت کے لیے 31 رنز درکار تھے
وورٹن نے آندرے رسل کو ایک چھکا اور ایک چوکاکی مدد سے اور نویں اوور میں 17 رنز بنائے۔ اوورٹن نے آخری اوور کی پہلی پانچ گیندوں پر 9 رنز بنائے آخری گیند پر 5 رنز کی ضرورت تھی۔ حامد حسن انجری کے باعث آخری گیند نا کروا سکے ۔ انور علی کو آخری گیند کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔ ڈینی بریگز نے فائنل ڈیلیوری کو ٹاپ ایج کیا اور باو¿نڈری کے قریب رسل نے گیند کو پکڑ کر واپس گراو¿نڈ میں پھینک دیا۔ تاہم، ریسل نے کیچ لیتے وقت باو¿نڈری رسی کو ٹچ کیا اور یوں آخری گیند پر چھکا لگ گیا اور ٹیم ابوظبی نے فتح اپنے نام کی ۔ ٹیم ابوظہبی کی اننگز کے آغاز میں وینندو ہسرنگا نے شاندار بولنگ کی۔ انہوں نے کپتان لیام لیونگسٹون، کولن انگرام، کرس بینجمن اور مارچنٹ ڈی لینج کو آو¿ٹ کرتے ہوئے ٹیم ابوظہبی 5.3 اوورز میں 6وکٹوں پر51رنز ہی بنا سکی۔ اس کے بعد اوورٹن اور بریگز نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا ٹیم ابوظہبی کو فتح سے ہمکنار کیا۔
اس سے قبل، فیڈل ایڈورڈز نے ٹام بینٹن کو ایل بی ڈبلیو کرنے کے بعد دکن گلیڈی ایٹرز کو ہلا کر رکھ دیا اور پہلے ہی اوور میں ٹام مورز کو بغیرکسی اسکور کے آو¿ٹ کر دیا۔ نوین الحق نے گلیڈی ایٹرز کے لئے مشکلا ت میں مزید اضافہ کیا جب انہوں نے ٹام کوہلر-کیڈمور اور آندرے رسل کو لگاتار گیندوں میں آو¿ٹ کر دیا،اس طرح گلیڈی ایٹرز4.2 اوورز میں 5 وکٹوں پر18رنز ہی بنا سکی۔ اس کے بعد، وینندو ہسرنگا نے دکن گلیڈی ایٹرز کے لیے بہترین کھیل کا مظاہرہ کیااورانہوں نے پانچویں اوور میں نوین الحق کو دو چوکے لگائے اور پھر اگلے اوور میں ڈینی بریگز کی گیند پر ایک چوکا اور ایک چھکا لگا دیا۔ تاہم، ہسرنگا ساتویں اوور کی پہلی گیند پر ایک تیز سنگل لینے کی کوشش میں آوٹ ہو گئے
اوڈین اسمتھ نے گلیڈی ایٹرز کے لئے مرکزی کردار ادا کیا اور اس نے نویں اوور میں مارچنٹ ڈی لینج کو دو چھکے اور ایک چوکا لگا کر گلیڈی ایٹرز کا سکور 87/7 تک پہنچا دیا۔ اسمتھ کی 11 گیندوں پر 34 رنز کی تیز رفتار اننگز نے ان کی ٹیم کو 10 اوورز میں 97/9 کے مسابقتی اسکور تک پہنچانے میں مدد کی۔
مختصر سکور: ٹیم ابوظہبی 99/6 (جیمی اوورٹن 33*، لیام لیونگسٹون 21، وینندو ہسرنگا 4-12)
دکن گلیڈی ایٹرز (اوڈین اسمتھ 34، وینندو ہسرنگا 30، فیڈل ایڈورڈز 2-10 سے)
ٹیم ابوظہبی نے دکن گلیڈی ایٹرز کو 4 وکٹوں سے ہرا دیا