ضم قبائلی اضلاع سپورٹس فیسٹول کل 7 دسمبر سے شروع ہوگا ،تمام ٹیمیں پشاور پہنچ گئیںکھلاڑیوں میں سامان اور ٹی اے ڈی اے فراہمی کا عمل مکمل ، تین ہزار سے زائد ایتھلیٹس شرکت کررہے ہیںپشاور( سپورٹس رپورٹر)ضم قبائلی اضلاع سپورٹس فیسٹول کیلئے انتظامات مکمل ٹیمیںپشاور سپورٹس کمپلیکس پہنچ گئیں،باضابط افتتاح کل ہوگا ،کھلاڑیوں میں سامان اور ٹی اے ڈی فراہمی مکمل ، سیکرٹری سپورٹس عابدمجید ، ڈی جی سپورٹس اسفندیارخان خٹک اور ڈائریکٹر سپورٹس ضم اضلاع پیر عبداﷲ شا ہ ، اے ڈی ایڈمن ومیڈیا فوکل پرسن اعوان حسین نے سٹیڈیم میں انتظامات اور کھلاڑیوں میں ٹی اے ڈی تقسیم کا جائزہ لیا ،فیسٹول میں تین ہزار سے زائد ایتھلیٹس 17 مختلف گیمز میں شرکت کررہے ہیں سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں گیمز میں کھلاڑیوں کی نادرا ویریفکیشن کے بعد ٹی اے ڈی اے اور کٹس سپورٹس ڈائریکٹریٹ اور ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر ز کی موجودگی میں فراہم کی جارہی ہے ،تاکہ اس میں کوئی جعل سازی نہ ہو اور سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے ریکارڈ میں بھی موجود رہے ، اس سے قبل ٹی اے ڈی اے اور کٹ کی وصولی میں کھلاڑیوں کی جانب سے متعدد شکایات سامنے آئی ہیں اس مرتبہ سپورٹس ڈائریکٹریٹ نے ان شکایات کے ازالے کیلئے بہترین انتظامات کئے گئے ہیں۔ڈائریکٹریٹ آف سپورٹس ضم اضلاع کے زیراہتمام فیسٹول کی افتتاحی تقریب آج 7 دسمبردوپہر دو بجے پشاور سپورٹس کمپلیکس میں منعقد ہوگی جس میں اتھلیٹکس ،والی بال،باسکٹ بال،بیڈمنٹن ،باکسنگ،بیس بال،باڈی بلڈنگ، کرکٹ، فٹبال، ٹیبل ٹینس،جمناسٹک،ہاکی،جوڈو،کبڈی ،تائکوانڈو،ووشو اور ویٹ لیفٹنگ شامل ہیں۔ اتھیلٹکس،باڈی بلڈنگ،کراٹے ، جوڈو ، جمناسٹک،باکسنگ اور ویٹ لیفٹنگ مقابلے پشاور میں کھیلے جائیں گے۔کرکٹ باجوڑ،باسکٹ بال،بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس کرم اور پشاور بورڈ جبکہ والی بال اور ہاکی مقابلے تحصیل کوہاٹ میں ہوں گے۔فٹبال ،تائیکوانڈو اور ووشو سائوتھ وزیرستان ،ٹانک اور ڈی آئی خان میں ہونگے۔