اتھلیٹکس

استنبول میراتھون میں شاندار کارکردگی پر پی ایس ڈبلیو ایف اور سجاس کی فیضان لاکھانی کو مبارک باد

اپنی زندگی میں پہلی بار میراتھون دوڑنے والے فیضان لاکھانی نے 42 کلومیٹر کا فاصلہ پانچ گھنٹے 13 منٹ میں مکمل کیا۔

دو براعظموں کے درمیان ہونے والے استنبول میراتھون میں شاندار کارکردگی پر پی ایس ڈبلیو ایف اور سجاس کی فیضان لاکھانی کو مبارک باد

اپنی زندگی میں پہلی بار میراتھون دوڑنے والے فیضان لاکھانی نے 42 کلومیٹر کا فاصلہ پانچ گھنٹے 13 منٹ میں مکمل کیا۔

کراچی(سپورٹس لنک رپورٹ) پاکستان اسپورٹس رائٹرز فیڈریشن اور اسپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن سندھ (سجاس) نے جیو نیوز کے ڈپٹی اسپورٹس ایڈیٹر اور سجاس کے سینئر ممبر فیضان لاکھانی کو استنبول میراتھون مکمل کرنے پر زبردست خراج تحسین و مبارکباد پیش کی ہے،

پی ایس ڈبلیو ایف اور سجاس نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ فیضان لاکھانی نے پہلی بار کسی انٹرنیشنل میراتھون میں حصہ لیا اور اپنی پہلی ہی دوڑ میں انہوں نے مقررہ 42 کلومیٹر کا فاصلہ 5 گھنٹے 13 منٹ میں طے کرکے ثابت کردیا کہ وہ ایک پروفیشنل ایتھلیٹ کی صلاحیتوں سے مالا مال ہیں،

فیضان لاکھانی نے اپنے ہدف کے حصول کے لئے شبانہ روز محنت کی اور بالآخر اپنا ہدف حاصل کرلیا، دعا ہے کہ فیضان لاکھانی جرنلزم کے ساتھ ایک ایتھلیٹ کی حیثیت سے بھی مزید کامیابیاں حاصل کریں،

ایک اسپورٹس جرنلسٹ کا میراتھون میں حصہ لینا درحقیقت دیگر ساتھیوں کے لئے ایک مثال ہے، سجاس کے دیگر ممبران اپنی فٹنس کے لئے فیضان لاکھانی سے رہنمائی حاصل کریں تاکہ وہ اپنی صحت کی خود حفاظت کرسکے،

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!