دبئی(سپورٹس لنک رپورٹ)پاکستان سپر لیگ ( پی ایس ایل ) تھری میں 114رنز کے تعاقب میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 5وکٹوں سے شکست دے کر ایونٹ میں پہلی کامیابی حاصل کرلی ۔
11ویں اوور میں ملتان سلطانز کے بولر عمران طاہر بغیر کوئی رن دیے آصف علی 11رنز اور رسل صفر پر آئوٹ کردیا ۔
دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم پر ہورہے میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی طرف سے 5چوکوں کی مدد سے 27رنز بنانے والے والٹن آئوٹ ہونے والے تیسرے کھلاڑی تھے ۔
ملتان سلطانز کے 114رنز کے ہدف کے تعاقب میں لیوک رونچی اور صاحبزادہ فرحان نے اننگز کا آغاز کیا ، لیکن پہلے ہی اوور میں رونچی کو محمد عرفان نے پولارڈ کی مدد سے قابو کرلیا ۔
اس کے بعد والٹن اور فرحان نے 37رنز کی شراکت قائم کی ،9رنز بنانے والے فرحان کو عمران طاہر نے کلین بولڈ کردیا ۔
مڈل آرڈر بیٹسمین آصف علی11 اور طلعت حسین12رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں،ملتان سلطانز کی طرف سے محمد عرفان نے 2 اور عمران طاہر نے ایک وکٹ حاصل کرلی ہے ۔
اس سے قبل گزشتہ دو میچز میں عمدہ پرفارمنس دینے والی ٹیم ملتان سلطانز 19 اعشاریہ 5 اوورز میں113رنز پر ڈھیر ہوگئی ۔
ملتان سلطانز کی طرف سے شعیب ملک 35، کیرون پولارڈ 28 اور احمد شہزاد 11 کے علاوہ کوئی بھی کھلاڑی دہرا ہندسے میں داخل نہ ہوسکا ۔