انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہونے والے بھارتی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر رویندرا جڈیجا کی سرجری کے بعد کی تصاویر سامنے آگئیں۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق رویندرا جڈیجا کے گھٹنے کی سرجری کامیاب رہی جس کے بعد ان کیہسپتال کے بستر سے لی گئی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں۔
رویندرا جڈیجا کا کہنا ہے کہ میں جلد از جلد ری ہیب کا عمل شروع کروں گا اور کوشش کروں گا کہ جلد ہی ٹیم کا دوبارہ حصہ بن سکوں۔خیال رہے کہ رویندرا جڈیجا دائیں گھٹنے کی انجری کے باعث ایشیا کپ سے باہر ہو گئے تھے جس کے بعد بھارتی کرکٹ بورڈ نے رویندرا جڈیجا کی جگہ اکسر پٹیل کو اسکواڈ میں شامل کیا تھا۔