شارق علی کو سندھ ٹیپ بال کرکٹ کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا.

 

 

شارق علی کو سندھ ٹیپ بال کرکٹ کا ڈائریکٹر مقرر کر دیا گیا ہے۔

 

پاکستان ٹیپ بال کرکٹ نے سندھ ریجن کے ڈائریکٹر کے عہدے پر شارق علی کی تقرری کا اعلان کردیا ھے۔

 

شارق علی نے اسپورٹس مینجمنٹ میں ایک وسیع پس منظر کے ساتھ PTC میں شمولیت اختیار کی، معروف تنظیموں بشمول QBBA، PMMAF، SJJA اور چین آف لائف فٹنس کے ساتھ کام کرنے وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

‏پاکستان ٹیپ بال کرکٹ کے صدر، عامر محبوب نے کہا کہ "ہمیں ترقی کے اگلے مرحلے میں STC کی قیادت کرنے کے لیے ریجن ڈائریکٹر سندھ کی صلاحیت اور تجربہ حاصل کرنے پر خوشی ہے۔ مختلف کھیلوں اورگنیزیشن اور صنعتوں میں ان کا تجربہ رکھتے ھیں جو سندھ ٹیپ بال کرکٹ کے لیے بہت فائدہ مند ثابت ہوں گا۔

انٹرنیشنل ٹیپ بال کرکٹ کے صدر عامر صدیقی (یوایس اے) نے شارق علی اور پاکستان میں ٹیپ بال کرکٹ فروغ کے لیے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا-

اس تقرری پر تبصرہ کرتے ہوئے، شارق علی نے کہا کہ "میں سندھ ٹیپ بال کرکٹ میں قائدانہ کردار ادا کرنے اور STC کی ٹیم کے ساتھ کام کرنے کا منتظر ہوں تاکہ ریجن میں ٹیپ بال کرکٹ کے روشن مستقبل کو یقینی بنایا جا سکے۔

 

 

تعارف: News Editor