لاہور میں پہلی ڈی ایچ اے جونیئر تیر اندازی چیمپئن شپ اختتام پذیر،
نمایاں کھلاڑیوں کو میڈلز اور نقد انعامات سے نوازا گیا
مسرت اللہ جان
پہلی ڈی ایچ اے جونیئر تیر اندازی چیمپئن شپ لاہور میں اختتام پذیر ہوئی، اختتامی تقریب میں چاروں صوبوں سے ثقافتی پرفارمنس پیش کی گئی۔
تقریب کے مہمان خصوصی بریگیڈیئر وحید گل ستی اور پاکستان آرچری فیڈریشن کے سیکرٹری ذوالفقار بٹ بھی موجود تھے۔
انفرادی مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے تیر اندازوں میں میڈلز اور نقد انعامات تقسیم کیے گئے۔ خیبرپختونخوا کی خاتون کوچ سارہ خان کو کھیل میں شاندار خدمات پر شیلڈ سے نوازا گیا۔
خیبرپختونخوا سے مدثر، طوبہ اور شعیب، مشعل سید کو بھی نقد انعامات سے نوازا گیا۔
یمپئن شپ بہت کامیاب رہی جس میں پاکستان بھر سے 200 سے زائد نوجوان تیر اندازوں نے حصہ لیا۔
تقریب کا انعقاد ڈی ایچ اے لاہور نے تیر اندازی کے فروغ اور باصلاحیت نوجوان تیر اندازوں کی شناخت اور ان کی پرورش کے لیے کیا تھا۔