ڈی جی اسپورٹس نے کمپلیکسز کی آمدنی سپورٹس ڈائریکٹریٹ
کے مرکزی اکاﺅنٹ میں جمع کرنے کی ہدایت کردی
مسرت اللہ جان
ڈائریکٹر جنرل سپورٹس خیبرپختونخوا نے ایک نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے تمام سپورٹس کمپلیکس انتظامیہ کو ہدایت کی ہے کہ ممبران سے حاصل ہونے والی آمدنی براہ راست بینک آف خیبر کے کھاتے میں ہر ماہ جمع کرائی جائے۔
نوٹیفکیشن میں مزید کہا گیا ہے کہ جو بھی اس معاملے میں ڈائریکٹوریٹ سے رابطہ کرے گا یا اس میں تاخیر کرے گا اسے مس کنڈکٹ سمجھا جائے گا اور اس کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے گی۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ تمام کمپلیکس سمیت ضلع کے تمام کھیلوں کے میدانوں کے انچارجز کو جمعہ کو بھیجا گیا ہے جو آج موصول ا نہیں ہوا۔ اس سے قبل تمام سپورٹس کمپلیکس اپنے اکاو¿نٹس میںجمع کر کے ایک ماہ بعد اکاو¿نٹنٹ کے پاس جمع کراتے تھے تاہم ان کے متعلقہ کمپلیکس میں مینٹیننس بھی اسی زمرے میں مکمل کر لیا جاتا تھا۔
ڈی جی سپورٹس خیبر پختونخواہ ے نئے اعلامیہ کے بعد اب بیشتر ایڈمنسٹریٹر اس اس پریشانی میں مبتلا ہیں کہ وہ اپنی آمدنی اگر ان کے پاس جمع کرائیں گے لیکن پھر جب اسپورٹس کمپلیکس میں اخراجات ہونگے یا پھر مینٹیننس کے معاملے آئیں گے تو پھر پھر انہیںڈائریکٹوریٹ سے منتیں کرنی پڑتی ہیں.