کنیز واجد خان انٹر ناصرہ گرلز تھرو بال ٹورنامنٹ 2023 کو ناصرہ اسکول نارتھ کراچی کیمپس میں منعقد ہوا۔پرنسپل محترمہ کرن شہباز
جونیئر کیٹیگری کی فاتح ٹرافی کورنگی کیمپس نے حاصل کی۔اسپورٹس کوآرڈینیٹر حمیرا صدیقی
کراچی (اسپورٹس رپورٹر) ٹورنامنٹ ناک آؤٹ فارمیٹ پر کھیلا گیا، جس میں مختلف ناصرہ اسکول کیمپس کی کل 18 ٹیمیں شامل تھیں۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ گزشتہ سال انڈر 15 کیٹیگری شامل کی
اور ناصرہ اسکول کی 58 ویں سالگرہ کے موقع پر، ٹورنامنٹ نے سب جونیئر انڈر 12 کیٹیگری کو متعارف کراتے ہوئے پرائمری سیکشن کی لڑکیوں کو مزید مواقع فراہم کیے تھے۔ اختتامی تقریب میں اٹلس ہونڈا لمیٹڈ کے جنرل منیجر اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے نائب صدر امتیاز شیخ نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی
اور ناصرہ اسکول کو اس کامیاب ٹورنامنٹ پر مبارکباد پیش کری اور بچیوں کی محنت کو سراہا۔ ناصرہ اسکول کی اسپورٹس کوآرڈینیٹر حمیرا صدیقی اور اسسٹنٹ اسپورٹس کوآرڈینیٹر محترمہ نمرہ سحر نے مہمان خصوصی کا استقبال کیا۔
معزز شرکاء میں نارتھ کراچی کیمپس کی پرنسپل محترمہ کرن شہباز، کورنگی کیمپس کی پرنسپل محترمہ ارشیانے عروج، سیکیورٹی انچارج آفتاب عالم اور نیشنل تھرو بال کی کھلاڑی اور ناصرہ اسکول کی سابق طالبہ محترمہ اقراء شامل تھیں۔
جونیئر کیٹیگری میں فاتح ٹرافی کورنگی کیمپس نے حاصل کی، ہائی وے کیمپس نے رنر اپ پوزیشن حاصل کی۔ سینئر کیٹیگری میں ٹورنامنٹ کی چیمپئن کورنگی اے ٹیم نے فاتح ٹرافی اپنے نام کی
جبکہ ملیر اے ٹیم رنر اپ ٹیم کے طور پر سامنے آئی اور رنر اپ ٹرافی حاصل کی۔ جونیئر کیٹگری میں کورنگی کیمپس کی کھلاڑی الفا زرنش کو پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا اعزاز دیا گیا جبکہ سینئر کیٹیگری میں کورنگی اے ٹیم کی کھلاڑی ہادیہ سبحان نے پلیئر آف دی ٹورنامنٹ کا ایوارڈ حاصل کیا۔