لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کی غیر معیاری تعمیرات ، ایک سال میں غیر معیاری تعمیرات کا بھانڈا پھوٹ گیا حکام خاموش
مسرت اللہ جان
پشاور کے لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم میں غیر معیاری تعمیراتی کام کا بھانڈا ایک سال ہی میں پھوٹ گیا ہے،اور پانی کی فوارو ں سمیت گول پوسٹ کی لکڑی سمیت جالیاں بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئی ہیں
جبکہ دوسری طرف صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سمیت پی ایس بی نے بھی اس معاملے پر مکمل طور پر خاموشی اختیارکرلی ہے ،تاحال اسے سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حوالے بھی نہیں کیا گیا
لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کے غیر معیاری تعمیرات کے حوالے سے خاتون ڈائریکٹریٹ مس رشید ہ غزنوی کی تحفظات پر مبنی رپورٹ پر بھی کوئی کارروائی نہیں کی گئی لالہ ایوب ہاکی سٹیڈیم کو کم و بیش بارہ کروڑ روپے کی لاگت سے پاکستان سپورٹس بورڈ اسلام آباد نے تعمیر کروایا تھا
جس کا ٹھیکہ ایک کینیڈین نژاد ڈاکٹر کے حوالے کیا گیا جنہوں نے چھ ماہ کے بجائے ایک سال میں اسے مکمل کیا لیکن اس کے باوجود غیرمعیاری کام کیا گیا جس کی نشاندہی صوبائی ہاکی ایسوسی ایشن نے بھی کی ، ہاکی ٹرف ایک سائیڈ پرمکمل طور پر بیٹھ گیا ہے
اسی طرح گول پوسٹ کی لکڑی سمیت گول پوسٹ کے پیچھے بال کو روکنے والی غیر معیاری جالی اور فواروں کی نشاندہی بھی کی گئی تھی جوکہ غیرمعیاری تھی اس رپورٹ پر ڈپٹی ڈی جی پی ایس بی نے کمیٹی بھیج دی تھی
جنہوں نے اپنی رپورٹ مرتب کی جبکہ صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کی خاتون ڈائریکٹریس مس رشید ہ غزنوی نے اس بار ے میں اپنے تحفظات کا اظہار کیا تھا لیکن اس کے باوجود اس پر کوئی کام نہیں کیا گیا
اور نہ ہی اسے صوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ کے حوالے کیا گیا جس کی وجہ سے عوامی ٹیکسوں کے بارہ کرو ڑ روپے سے بننے والے لالہ ایوب ہاکی ٹرف آہستہ آہستہ خراب ہوتا جار ہا ہے اورصوبائی سپورٹس ڈائریکٹریٹ سمیت پی ایس بی بھی اس معاملے پر خاموش ہیں