انٹر میڈیا ٹورنامنٹ ،جیو نیوز، اے آر وائی نیوز، ٹوئنٹی فور نیوز اور سجاس بلونے سیمی فائنل میں جگہ بنالی
کراچی ; سندھ یوتھ اسپورٹس (ایس وائے ایس) اور دی آر پاکستان کے تحت ایسٹرن اسٹار کرکٹ گراؤنڈ میں جاری انٹر میڈیا ویلکم ٹی ٹوئینٹی ولڈ کپ ٹورنامنٹ کے میچ میں سجاس بلو نے ابتک نیوز کو چار وکٹوں سے شکست دیکر سمی فائنل کا ٹکٹ حاصل کرلیا۔
ابتک نیوز پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 125 رنز پر ڈھیر ہوگئی، جعفر خان 31 رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے، جواب میں سجاس بلو نے چھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف پندرہویں اوور میں حاصل کرلیا،
فاتح ٹیم کے شہزادہ معین شاندار آل راؤنڈر پر فارمنس کے باعث میچ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے، انہوں نے تین وکٹیں حاصل کرنے کے ساتھ 19 رنز بھی بنائے دیگر بیٹرز میں مجاہد سولنگی نے 29 رنز اور شہروز خان نے 25 رنز کے ساتھ جیت میں اہم کردار ادا کیا۔
عیسی لیب اینڈ ڈائیگونسک سینٹر کے سی ای او پروفیسر ڈاکٹر فرحان عیسی نے جنرل مینجر بزنس ڈویلپمنٹ عیسی لیب ڈاکٹر نیر جبین کے ہمراہ میچ دیکھا، ڈاکٹر فرحان عیسیٰ کہنا تھا کہ میڈیا ہاؤسز پر مشتمل ٹورنامنٹ سندھ یوتھ اسپورٹس اور دی آر پاکستان کا بہترین کارنامہ یے،
اس طرح صحافیوں کو خود کھیلنے کا موقع ملتا ہے اور ساتھ ہی کھیل کے قوانین کے بارے میں عملی طور پر آگاہی بھی ملتی ہے،ایک اور اہم میچ میں جیو ڈیجیٹل نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوور میں 7 وکٹوں کے نقصان پر 151 رنز بنائے۔
شہریار 43 اور اریب 25 رنز بناکر نمایاں بیٹر رہے، اے آر وائی نیوز کے عدنان نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے چار اوور میں 21 رنز دیکر تین بیثرز کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ اے آروائی نیوز نے مطلوبہ ہدف 5 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا،
آر آر وائی نیوز کی جیت میں 48 رنز کے ساتھ وہاب اور 28 رنز کے ساتھ اشفاق کا کرادار نمایاں رہا۔ بہترین بولنگ پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کے سینئر ڈائریکٹر اسپورٹس اینڈ کلچر سید رضا عباس رضوی نے عدنان کو بہترین کھلاڑی کے ایوارڈ سے نوازا ،
سینئر ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ میئر کراچی کی ہدایت کی روشنی میں شہر میں کھیل کے میدانوں کے انفراسٹرکچر کو بہتر بنانے کے لئے کوشاں ہیں، ہم میڈیا کے تعاون سے کھیلوں کے فروغ میں اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے،