پنجاب نے پی این ایس سی بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کیلئے کوالئفائی کرلیا۔
فائنل ہفتے کی شام کھیلا جائے گا وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ مہمان خصوصی ہوں گے
کراچی:پنجاب نے پہلی پی این ایس سی بین الصوبائی ویمنز سافٹ بال چیمپئن شپ کے فائنل کے لئے کوالیفائی کر لیا فائنل کی دوسری ٹیم کا فیسلہ ہفتے کو سندھ اور بلوچستان کامابین میچ کے بعد ہو گافائنل میچ ہفتے کی شام کھیلا جائے گا
وفاقی وزیر بحری امور قیصر شیخ مہمان خصوصی ہوں گے کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ پر سافٹ بال فیڈریشن پاکستان کے زیر نگرانی اورسندھ سافٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر انتظام جاری چیمپئن شپ میں گزشتہ روزدو میچز کھیلے گئے
پہلے میچ میں پنجاب نے خیبر پختونخوا کوسات کے مقابلے میں آٹھ رنز سے تیسری اننگ میں شکست دی اور فائنل میں جگہ بنالی
جبکہ دوسرے میچ میں خیبر پختونخوانے سنسنی خیز مقابلے کے بعد سندھ کو زیر کیاپنجاب کی جانب سے ارم اور کرن نے دو دو جبکہ فضا،نور،مہک اور رمشا نے ایک ایک رن اسکور کیا
خیبر پختوانخوا کی جانب سے حنا،سدرہ اور آسیہ نے دو دو جبکہ نایاب نے ایک رن اسکور کیادوسرے سیشن میں کھیلے گئے میچ میں خیبر پختونخوا نے سندھ کو دلچسپ مقابلے کے بعد پانچویں اننگ میں 10-9سے زیر کر لیا۔
خیبر پختونخوا کی جانب سے نایاب نے تین،ناصرہ اور ایمن نے دو دو جبکہ حنا،شوال اور عائشہ نے ایک ایک رن اسکور کیا اور اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا،
سندھ کی جانب سے فراشا اور سنیتا نے دو دو جبکہ تلسی،ماہ نور،زینب،مقدس اورمرکلین نے ایک ایک رن اسکور کیا