کرکٹ
پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کراچی پہنچ گئے


پاکستان کی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کراچی پہنچ گئے ہیں۔
جیسن گلیسپی پاکستان شاہینز اور ریڈ بال کھلاڑیوں سے ملاقات کریں گے اور اپنے دورہ آسٹریلیا سے متعلق لائحہ عمل پر پریس کانفرنس بھی کریں گے۔
ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کل لاہور پہچیں گے جہاں وہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین محسن نقوی سے ملاقات بھی کریں گے۔ قومی ریڈ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ پاکستان شاہینز کے ساتھ دورہ آسٹریلیا پر بھی جائیں گے۔



