دیگر سپورٹسسائیکلینگ

کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام سائیکل ریس ، مرد و خواتین سائکلسٹس نے حصہ لیا

کوئٹہ: محکمہ کھیل امور نوجوانان بلوچستان اور کوئٹہ ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام کوئٹہ میں سائیکل ریس مرد و خواتین سائکلسٹس نے حصہ لیا

اسپورٹس جرنلسٹ نثارآحمد

کوئٹہ : تفصیلات کے مطابق محکمہ کھیل و امور نوجوانان کی جانب سے کوئٹہ میں سائیکل ریس کا انعقاد جس میں 136 کے قریب مرد و خواتین سائیکلسٹ نے حصہ لیا

وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کی شرکت اور سائیکل ریس کا افتتاح کیا آخر میں جیتنے والوں میں انعامات اور میڈلز تقسیم کئے

اس موقع پر وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی نے ریس کے انعقاد پر منتظمین اور سائیکلسٹس کو مبارکباد پیش کی وزیر اعلٰی کا کہنا تھا

اس طرح کے سپورٹس ایونٹ کا مقصد شہر میں تفریحی اور کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینا ہے۔ہمارا مقصد نوجوانوں کو منفی سرگرمیوں سے بچا کر صحت مند، کھیلوں کی سرگرمیاں فراہم کرنا ہے۔

بلوچستان میں کھیلوں کو فروغ دیکر دہشت گردی کو شکست دیں گے تاکہ ہماری نوجوانوں کو صحت مندانہ سرگرمیوں میں مصروف رکھیں گے، انھوں نے کہا کھیلوں کے فروغ کیلئے پورے سال کا کلینڈر مرتب کیا گیا ہے

اور بلوچستان میں پہلی یوتھ پالیسی متعارف کرانے جاررہے ہیں تاکہ نوجوانوں اور ریاست کے درمیان خلیج کم کرنا ہماری اولین مقصد اور ترجیح ہے یوتھ پالیسی کی تشکیل میں نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی کی کاوشوں کو سراہتے ہیں

جلد شہید نوابزادہ میر سراج خان رئیسانی فٹبال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا وزیراعلٰی بلوچستان میر سرفراز خان بگٹی کے ہمراہ صوبائی وزراء دیگر اعلی حکام پیپلزپارٹی کا رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی ،

صوبائی وزیر خزانہ و معدنیات میرشعیب نوشیروانی ، صوبائی مشیر علی حسن بروہی ، علی مدد جتک ، نعيم بازئی ، بخت محمد كاكڑ ، عاصم کرد گیلو ، میڈم راحیلہ حمیدخان درانی اور معتبر برکت رند و دیگر تھے

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!