ان ڈور آرچری اسٹیج ون جنرل ٹرافی فٹ اینڈ فاسٹ آرچری کلب کے نام
تحسین علی بہترین تیر انداز قرار پائے،
ڈائرکٹر پی ایس بی عمران یوسف افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے
کراچی (اسپورٹس رپورٹر)
فٹ اینڈ فاسٹ آرچری کلب نے کیو اے اے ان ڈور آرچری اسٹیج ون کا ٹائٹل جیت لیا۔تحسین علی کو ایونٹ کا بہترین تیر انداز ارقرار دیا گیا۔
پاکستان اسپورٹس بورڈ کراچی سینٹر پر منعقدہ ایونٹ میں کراچی بھر سے 15کلبز اور آرچری ٹیموں کے 100سے زائد کھلاڑیوں نے شرکت کی تھی۔
ایشیا سند یافتہ آچری کوچ اور کوالٹی آرچری یوتھ ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل حسان عبداللہ کی نگرانی میں اورکوالٹی آرچری یوتھ ڈیولپمنٹ اینڈ ویلفیئر ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ ہونے والے اس منفرد ایونٹ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی ڈائرکٹر پی ایس بی کراچی سینٹر عمران یوسف تھے
جنہوں نے ایونٹ کا باقاعدہ افتتاح کیا،اس موقع پر سٹی اسکول پی اے ایف کے کو آرڈی نیٹر وسیم الرحمان بحریہ کالج کے کو آرڈی نیٹر جمیل جنجوعہ اور دیگر بھی موجود تھے۔
آرگنائزنگ سیکریٹری راشد مسعود کے مطابق دو روزہ ایونٹ میں کوالیفیکیشن راؤنڈ کے بعد فائنل راؤنڈ کے لئے تیر اندازوں کا انتخاب کیا گیا جنہوں نے دوسرے روز گولڈ،سلور اور برانز میڈلز کے لئے اپنی صلاحیتوں کامظاہرہ کیا۔
ایونٹ میں ریکروپروفیشنل مینز اور ویمنز کے ساتھ ساتھ بوائز اور گرلز کے بیر بو مقابلے بھی شامل کئے گئے تھے۔ فٹ اینڈ فاسٹ آرچری کلب نے 12پوائنٹس کے ساتھ ایونٹ اور جنرل ٹرافی اپنے نام کی۔
تحسین علی بہترین آرچر قرار پائے انہیں مجموعی طور پر تین لاکھ روپے کی انعامی رقم بھی دی گئی۔اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی پاکستان اسٹوڈنٹس اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں تھے،
اس موقع پر اعزازی مہمانوں میں اسپورٹس فال آل کے چیئر مین شاہد ہاشمی،جامعہ کراچی کے ڈائرکٹر اسپورٹس راشد قریشی،سلمان فوڈز کے کنٹری ہیڈ سرفراز خان،
عظمت پاشا،ڈسٹرکٹ اسپورٹس آفیسر سینٹرل حاجرہ نواب،اسسٹنٹ منیجر اسپورٹس کے پی ٹی نرمینہ علی،مسز راشد قریشی،ایم اخلاق سینئر منیجر مارکیٹنگ پاکستان بیوریجز،فرخ بلال،حسن مصدق اور دیگر بھی شامل تھے۔