قومی کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد
ایبٹ آباد (سپورٹس رپورٹر) پلیئرز ویلفیئر فورم اور ایبٹ آباد سپورٹس کونسل کے زیر اہتمام قومی ہیروز ایبٹ آباد سے تعلق رکھنےوالے کھلاڑی جنہوں نے بین الاقوامی سطح پر پاکستان کا جھنڈا بلند کیا انکے اعزاز میں تقریب کا انعقاد کیا گیا
جس کے مہمان خصوصی کمشنر ہزارہ سید ظہیر الاسلام تھے جبکہ انکے ہمراہ ساب سیکریٹری کے پی کے اولمپکس وقار معروف مختلف کھیلوں کے بین الاقوامی مبصر محمد توفیق سابق ڈی جی سپورٹس و چیئر مین ایبٹ سپورٹس کونسل
وصدر ہزارہ سکواش ایسوسی ایشن طارق محمود پروفیسر ناصر محمود راشد جوید رجسٹرار ہری پور یونیورسٹی ریاض احمد کے علاوہ 40 سے زائد ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے انٹر نیشنل کھلاڑیوں سمیت معززین علاقہ بھی موجود تھے
کمشنر ہزارہ کا کہنا تھا کہ وسائل کی کمی کے با وجود ان قومی ہیروز نے پاکستان کا جھنڈا بلند کیا اور انکی کوششوں کو دیکھتے ہوئے موجودہ نوجوانوں کو چاھیئے کہ زیادہ سے زیادہ کھیلوں کی جانب توجہ دیں
کیونکہ کیونکہ کسی بھی معاشرے میں ملکی ترقی میں تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کا انعقاد بھی انتہائی ضروری ہے اور کسی بھی صحت مند دماغ اور صحت مند جسم کے لئے کھیلوں کا انعقاد انتہائی ضروری ہے
اور ان قومی ہیروز کو دیکھتے ہوئے جوق در جوق نوجوان کھیلوں کی جانب آئیں اور ملکی بین الاقوامی سطح پر اپنے ملک کا نام روشن کریں اس موقع پر طارق محمود اس تقریب کو گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کے نام منصوب کیا