اولمپک چیمپئن گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نےحکومت سے اپنے آبائی شہر میاں چنوں میں خواتین کیلئے یونیورسٹی بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ اپنے ایک حالیہ انٹرویو میں ارشد ندیم نے کہا کہ میر ی خواہش ہے کہ میاں چنوں میں خواتین کیلئے
یونیورسٹی قائم کی جائے تاکہ ہماری بہنیں جنہیں تعلیم حاصل سفر کرکے ملتان جانا پڑتا ہے وہ اپنے شہر میں اعلی تعلیم حاصل کر سکیں۔
انکا کہنا تھا کہ اگر حکومت میاں چنوں میں یونیورسٹی بناتی ہے تو شہر اور اردگرد کے گاؤں کے لوگوں کیلئے بڑی
خوشخبری ہوگی۔ ارشد ندیم کےخواتین کیلئے یونیورسٹی قائم کرنے کے مطالبے کو مداحوں کی جانب سے سراہا جارہا ہے۔