سید ظاہر علی شاہ خیبرپختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر منتخب
غنی الرحمن
پشاور: خیبرپختونخوا کے سابق وزیر صحت سید ظاہر علی شاہ خیبرپختونخوا فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ یہ انتخاب صوبے میں فٹ بال کھیل کے فروغ اور کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک اہم قدم سمجھا جا رہا ہے۔
سید ظاہر علی شاہ نے اپنی کامیابی پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ وہ صوبے میں فٹ بال کو مزید ترقی دینے کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں، بس انہیں مناسب پلیٹ فارم مہیا کرنے کی ضرورت ہے تاکہ وہ ملکی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔
سید ظاہر علی شاہ نے ہمیشہ کھیلوں اور نوجوانوں کی فلاح و بہبود پر زور دیا۔ فٹ بال ایسوسی ایشن کے صدر کی حیثیت سے ان کا عزم ہے کہ وہ صوبے کے تمام اضلاع میں فٹ بال کی بنیادی سہولتیں فراہم کریں گے اور گراس روٹ لیول سے ٹیلنٹ کی تلاش کے لیے باقاعدہ منصوبے بنائیں گے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وہ فٹ بال اکیڈمیز کے قیام اور کوچنگ پروگراموں کو فروغ دیں گے تاکہ نوجوان کھلاڑیوں کی صلاحیتیں بہتر طور پر نکھر سکیں ۔
پشاورڈسٹرکٹ ، صوابی سمیت صوبے بھر میں کھیلوں کے حلقوں نے سیدظاہرعلی شاہ کو صوبائی فٹبال ایسوسی ایشن کےصدرمنتخب ہونے پرمبارک باد دی