خیبرپختونخوا انٹرڈویژن گلوبل تائیکوانڈو چمپئن شپ کا آغاز

خیبرپختونخوا انٹرڈویژن گلوبل تائیکوانڈو چمپئن شپ کا اغازایک پروقارتقریب سےہوا،

اسسٹنٹ کمشنرمس حسینہ نے فبتہ کاٹ کرباضابطہ افتتاح کیا

پشاور (نمائندہ خصوصی) خیبرپختونخوا انٹرڈویژن گلوبل تائیکوانڈو چمپئن شپ کا باقاعدہ آغاز پشاور کے حیات آباد سپورٹس کمپلیکس میں ہوا۔ افتتاحی تقریب کی مہمان خصوصی اسسٹنٹ کمشنر حیات آباد مس حسینہ تھیں، جنہوں نے فیتہ کاٹ کر ایونٹ کا افتتاح کیا۔

اس موقع پر پاکستان گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اور بین الاقوامی کھلاڑی مسعود افریدی سمیت بڑی تعداد میں کھلاڑی اور کھیلوں کی اہم شخصیات موجود تھیں۔

چمپئن شپ کا انعقاد پاکستان گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن کی نگرانی میں خیبرپختونخوا گلوبل تائیکوانڈو ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام کیا گیا، جس میں پشاور، مردان، کوہاٹ، بنوں، ڈی آئی خان، ہزارہ اور ملاکنڈ ڈویژنز کے مرد اور خواتین کھلاڑیوں نے شرکت کی۔

افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسسٹنٹ کمشنر مس حسینہ نے کہا کہ کھیل انسانی زندگی میں نہایت اہم کردار ادا کرتے ہیں، کیونکہ یہ نہ صرف جسمانی فٹنس کا ذریعہ ہیں بلکہ ذہنی صلاحیتوں کو بھی اجاگر کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تعلیمی سرگرمیوں کے ساتھ ساتھ کھیلوں میں حصہ لینا نوجوانوں کی زندگی میں توازن برقرار رکھنے کے لیے ضروری ہے۔ کھیلوں سے نہ صرف مثبت رویے پروان چڑھتے ہیں بلکہ ٹیم ورک،

قائدانہ صلاحیتیں اور مشکلات کا سامنا کرنے کی ہمت بھی پیدا ہوتی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی نوجوان نسل کو کھیلوں کی طرف راغب کرنا چاہیے تاکہ وہ ایک مضبوط اور صحت مند معاشرے کے قیام میں کردار ادا کرسکیں۔

مس حسینہ نے خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی ترقی کے لیے ایسے ایونٹس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ چمپئن شپ کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو مزید نکھارنے میں مددگار ثابت ہوگی۔

پاکستان گلوبل تائیکوانڈو فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل مسعود افریدی نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان میں تائیکوانڈو جیسے بین الاقوامی سطح کے کھیل کو فروغ دینا ہمارا مشن ہے اور اس کے لیے ہمیں ہر ممکن کوشش کرنی ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں نوجوان کھلاڑیوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، لیکن انہیں آگے بڑھنے کے لیے مواقع فراہم کرنا ہماری ذمہ داری ہے۔

مسعود افریدی نے کہا کہ یہ چمپئن شپ کھلاڑیوں کے لیے نہ صرف اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا پلیٹ فارم ہے بلکہ عالمی سطح پر پاکستان کا نام روشن کرنے کا موقع بھی فراہم کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ تائیکوانڈو جیسے کھیل نہ صرف جسمانی طاقت کو بڑھاتے ہیں بلکہ نظم و ضبط اور اخلاقی قدروں کو بھی فروغ دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم اپنے کھلاڑیوں کو بین الاقوامی معیار کے مطابق تربیت دینے کے لیے پرعزم ہیں تاکہ وہ عالمی سطح پر بہترین کارکردگی دکھا سکیں۔ مسعود افریدی نے ایونٹ کے منتظمین کو سراہا اور تمام کھلاڑیوں کو نیک خواہشات پیش کیں۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto