خیبرپختونخوا کے مارشل آرٹس کلب، کھیلوں کے فروغ کا نیا باب

خیبرپختونخوا کے مارشل آرٹس کلب، کھیلوں کے فروغ کا نیا باب

غنی الرحمن

خیبرپختونخوا میں کھیلوں کی دنیا میں ایک نیا رحجان دیکھنے میں آ رہا ہے، جہاں کرکٹ، فٹبال اور والی بال جیسے روایتی کھیلوں کے ساتھ مارشل آرٹس کی اہمیت بھی روز بروز بڑھ رہی ہے۔

یہ کھیل نہ صرف جسمانی فٹنس کے لیے مفید ہیں بلکہ نوجوانوں اور بچوں کے لیے بہترین تفریحی مواقع فراہم کر رہے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ صوبے کے مختلف اضلاع میں مارشل آرٹس کلبوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا کے کئی شہروں میں ان مارشل آرٹس کلبوں کی مقبولیت باڈی بلڈنگ کلبوں کے برابر پہنچ چکی ہے۔ ان کلبوں میں بڑی تعداد میں نوجوان، بچے،

اور خواتین مارشل آرٹس کے مختلف شعبوں میں مہارت حاصل کر رہے ہیں۔ روزانہ کی بنیاد پر ان کلبوں میں تربیتی سیشنز ہوتے ہیں، جہاں جسمانی مضبوطی کے ساتھ ساتھ اخلاقی تربیت اور خوداعتمادی پیدا کرنے پر بھی زور دیا جاتا ہے۔

وقت کے ساتھ ساتھ مختلف مارشل آرٹس کھیلوں کی مقبولیت بڑھ گئی ہے۔مارشل آرٹس کی دنیا میں خیبر پختونخوا کے نوجوان مختلف قسم کے کھیلوں میں دلچسپی لیتے ہیں جن میں ووشو، کنگ فو، کراٹے،

جوجٹسو، تائیکوانڈو، کیوکشن کائی کراٹے، جوڈو، موئی تھائی، سامبو، کک باکسنگ اور فرنچ کک باکسنگ سیواتے سمیت کئی سٹائل شامل ہیں۔ ان کھیلوں کے ڈسٹرکٹ، صوبائی، اور قومی سطح پر باقاعدہ مقابلے منعقد ہوتے ہیں، جہاں نہ صرف نوجوان کھلاڑی بلکہ خواتین بھی بھرپور حصہ لیتی ہیں۔

مارشل آرٹس کے یہ مختلف شعبے جسمانی صلاحیت کو بڑھانے کے ساتھ ساتھ ذہنی نشونما اور نظم و ضبط پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کھیلوں کے دوران کھلاڑیوں میں خوداعتمادی، تحمل، اور فیصلہ سازی کی صلاحیتوں میں اضافہ ہوتا ہے۔

مارشل آرٹس کلب نہ صرف کھیلوں کے فروغ کا ذریعہ ہیں بلکہ یہ نوجوانوں کو بے راہ روی اور فضول سرگرمیوں سے دور رکھنے کا بھی ایک اہم ذریعہ ہیں۔ مختلف عمر کے افراد جن میں بچے، نوجوان، اور خواتین شامل ہیں،

ان کلبوں کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں میں مصروف رہتے ہیں۔ ان کلبوں میں مارشل آرٹس کی تربیت کے ساتھ ساتھ تربیت یافتہ کوچز کی نگرانی میں مختلف جسمانی مشقیں بھی کروائی جاتی ہیں، جو مجموعی جسمانی صحت کے لیے انتہائی مفید ہیں۔

مارشل آرٹس کی اس تیزی سے بڑھتی ہوئی مقبولیت کو مدنظر رکھتے ہوئے حکومتی اداروںخصوصأ محکمہ کھیل کو ان کلبوں کی سرپرستی کرنے کی اشد ضرورت ہے۔

محکمہ کھیل اور یوتھ ڈیپارٹمنٹ کو چاہیے کہ یہ کلبوں کو نہ صرف مالی مدد فراہم کریں بلکہ کوچنگ کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے تربیتی ورکشاپس کا اہتمام بھی کریں۔

اس کے علاوہ صوبائی اور قومی سطح پر مارشل آرٹس کے مقابلے منعقد کرنے کے لیے بھی ان کلبوں کو مناسب وسائل فراہم کیے جائیں تاکہ نوجوانوں کو بین الاقوامی سطح پر بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے کے مواقع میسر ہوں۔

خیبرپختونخوا کے مارشل آرٹس کھلاڑی ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کامیابیاں حاصل کر رہے ہیں، اور مستقبل قریب میں ان کلبوں سے مزید ایسے کھلاڑی نکلنے کی امید ہے جو ملک کا نام روشن کریں گے۔ یہی وجہ ہے کہ اس کھیل کی اہمیت اور مقبولیت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔

مارشل آرٹس نہ صرف جسمانی کھیل ہیں بلکہ یہ ایک تربیتی نظام بھی ہے جو کھلاڑیوں کو ایک بہتر اور کامیاب زندگی گزارنے کے لیے تیار کرتا ہے۔

تعارف: News Editor

error: Content is protected !!
bacan4d
bacansport
bacan4d
bacan4d
bacansport
bacansport
xx1toto
bacansport
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
xx1toto
bacansport
xx1toto
bacan4d
xx1toto
xx1toto