اولمپیئن صدف صدیقی انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی کا کورس کرنے ہنگری روانہ ہوگئیں۔
صدف صدیقی نے بڈاپسٹ کےلئے اڑان بھرلی، صدف صدیقی کا تعلق پاک آرمی سے ہے،اولمپک گیمز، کامن ویلتھ، سیف گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں صدف صدیقی پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔
لاہورمیں پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کی نائب صدر عشرت اشرف نے کورس کی دستاویز صدف صدیقی کے حوالے کی تھیں ،
بیگم عشرت اشرف کے مطابق کوچنگ کورس میں شرکت سے صدف صدیقی کے علم میں اضافہ ہوگا جس سے پاکستانی اتھلیٹس کی پرفارمنس کو مزید بہتر بنانے میں مدد ملےگی۔
سیکرٹری جنرل پی او اے خالد محمود نےمنتخب ہونے پر مبارکباد دی، صدف صدیقی کا کہنا تھا کہ پاکستان اور پاک آرمی کی نمائندگی کرنے پر فخرہے، خواتین کے کوچنگ اور انتظامی شعبوں میں صلاحیتوں کو بہتر بنانا ضروری ہے۔