انوینسبلز نے اسٹرائیکرز کو 45 رنز اور سٹارز نے چیلنجزز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

انوینسبلز نے اسٹرائیکرز کو 45 رنز اور سٹارز نے چیلنجزز کو دو وکٹوں سے شکست دے دی

کراچی: نیشنل ویمن ون ڈے ٹورنامنٹ کے پہلے میچ میں انوینسلبز نے اسٹرائیکر کو 45 رنز سے ہرا دیا ، اوول کرکٹ گراونڈ میں کھیلے گئے میچ انوینسبلز نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا ہے اور 41اوور میں انوینسبلز کی ٹیم 195 بنا کر آوٹ ہو گئی ۔

انوینسبلز کی طرف سے ارم جاویدنے 81 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ اسٹرائیکر کی طرف سے زناش عبد الستار نے بہترین باولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پانچ وکٹیں حاصل کیں۔

جواب میں اسٹرائیکر کی ٹیم 43.2 اوورز میں 150 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی،اسٹرائیکر کی جانب سے گل فیروزہ نے 60 رنز کی اننگز کھیلی۔

انوینسبلز کی جانب سے صائمہ ملک نے تین وکٹیں حاصل کیں۔ یو بی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے دوسرے میچ میں سٹارز نے چیلنجرزکو دو وکٹوں سے ہرا دیا، چیلنجرز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔

چیلنجرز کی ٹیم نے 49.2 اوورز میں 164 رنز بنا کر آوٹ ہو گئی ، چیلنجرز کی جانب سے نتالیہ پرویز نے 59 رنز کی اننگز کھیلی
اسٹارز کی جانب سے رامین شمیم نے تین وکٹیں حاصل کیں

اسٹارز نے ٹارگٹ کا پیچھا کرتے ہوئے 45.2 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر مطلوبہ ہدف حاصل کر لیا۔ اسٹارز کی صدف شمس نے 34 اور کائنات حفیظ نے 33 رنز کی اننگز کھیلی چیلنجزز کی ام ہانی اور ممومنہ ریاست نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔

تعارف: News Editor