پاکستان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ون ڈے کے لیے فائنل الیون کا اعلان کر دیا۔
پاکستانی ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں، حسیب اللہ خان کی جگہ طیب طاہر کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جبکہ محمد حسنین کی جگہ ابرار احمد کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔
پاکستانی ٹیم میں کپتان محمد رضوان، صائم ایوب اور عبداللہ شفیق، کامران غلام، سلمان علی آغا، محمد عرفان خان، عامر جمال، فیصل اکرم اور حارث رؤف شامل ہیں۔
واضح رہے کہ زمبابوے کیخلاف پہلے ون ڈے میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ تین ون ڈے میچوں کی سریز میں زمبابوے کو ایک صفر سے برتری حاصل ہے۔