پاکستان کے لئے بڑا اعزاز۔۔۔ ایک اور ٹیسٹ امپائر۔۔۔۔
تحریر ; خالد نیازی
راولپنڈی سے تعلق رکھنے والے اعلی تعلیم یافتہ امپائر محمد آصف یعقوب جو آئی سی سی کے انٹرنیشنل پینل میں شامل ھیں۔۔۔۔ ان کو آپ نے ٹی 20، ون ڈے انٹرنیشنلز، پی ایس ایل اور ڈومیسٹک کے میچز سپروائز کرتے ھوئے دیکھا ھوگا ؟
ان میں شاندار پرفارمنس کے باعٹ وہ امریکہ اور ویسٹ انڈیز میں کھیلے گئے ورلڈ کپ اور آئی سی سی کے کئی اھم ٹورنامنٹس میں اپنا لوہا منوا چکے ھیں ۔۔۔
آئی سی سی قوانین کے مطابق دنیا بھر میں ٹیسٹ میچز میں صرف ایلیٹ پینل کے منجھے ھوئے امپائرز ( جن کی تعداد 12 کے قریب ھوتی ھے) خدمات انجام دیتے ھیں۔۔۔۔ قابل فخر بات ھے کہ اس میں آجکل پاکستان کے سینئر امپائر احسن رضا بھی شامل ھیں۔۔۔
دیکھا جائے تو سن 2000 سے ابتک پاکستان کے صرف 4 امپائروں کو "ٹیسٹ امپائر” بننے کا اعزاز حاصل ھوا جن میں لیجنڈ امپائر علیم ڈار، دبنگ اسد روف مرحوم، محمد ندیم غوری اور احسن رضا شامل ھیں۔۔۔ شوزب رضا، ضمیر حیدر اور احمد شہاب آئی سی سی پینل میں رھنے کے باوجود اس اعزاز سے محروم رھے۔۔۔البتہ راشد ریاض اور فیصل خان آفریدی ابھی ٹیسٹ امپائر بننے کی دوڑ میں شامل ھیں۔۔؟
آئی سی سی نے آصف یعقوب کے سارے سفر کی کارکردگی کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔۔۔ اور ان کو ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان سیریز میں ٹیسٹ میچز سپروائزر کرنے کا موقع دیا۔۔۔پہلے میچ میں وہ ٹی وی امپائر تھے۔۔۔۔
آجکل کنگسٹن میں جاری دوسرے ٹیسٹ میچ میں انہوں نے بطور فیلڈ امپائر ڈیبیو کر کے اپنے نئے سفر کا آغاز کیا ھے۔۔۔ آج کھیل کا دوسرا دن ھے۔۔۔ جس پر ان کے لئے بہت سی نیک خواہشات اور مبارک باد۔۔۔۔
زیر نظر تصویر میں ان کے اس میچ کے پارٹنر کمار دھرنا سینا اور PCT نے ان کو "گڈ لک” کہا ھے ۔۔۔۔۔۔ ھم پاکستان کے لئے یہ اعزاز حاصل کرنے پر پی سی بی امپائرز ڈیپارٹمنٹ کے بلال قریشی صاحب، تمام حکام بالا اور آصف کی فیملی کو مبارکباد پیش کرتے ھیں۔۔۔۔اللہ تعالٰی پاکستان کو اور ترقیوں سے نوازے۔۔