قائد اعظم بین الصوبائی گیمز ، خیبرپختونخوا کی فتوحات کا سلسلہ جاری
اسلام آباد(نوازگوھر)
قائد اعظم بین الصوبائی گیمز 2024 میں خیبرپختونخوا کی فتوحات کا سلسلہ جاری مجموعی طور پر 5 گولڈ،8سلور اور 6 براونز میڈل حاصل کرنے میں کامیاب جبکہ سکواش،اتھلٹکس کے مختلف ایونٹس میں فائنل ،والی بال اور فٹبال میں سیمی فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا ،
جناح سپوٹس کمپلیکس اسلام آباد میں جاری قائد اعظم گیمز کے مختلف مقابلوں میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں کی میڈلز کے حصول کے لئے تگ و دو جاری گزشتہ روز کھیلے گئے کراٹے کے ایونٹ میں ایک گولڈ 4سلور میڈلز اپنے نام کئے،
جوڈو کے خواتین کے مقابلوں میں ایک گولڈ ایک سلور اور ایک براونز میڈل جبکہ مردوں میں ایک سونے کا ایک چاندی اور ایک کانسی کا تمغہ جیت لیا اسی طرح مردوں کے اتھلیٹکس ڈسکس تھرو کے ایونٹ میں ایک گولڈ میڈل،
لانگ جمپ میں ایک گولڈ ایک سلور میڈل جبکہ ہائی جمپ میں ایک براونز میڈل حاصل کرلی،خواتین کے اتھلیٹکس میں ڈسکس تھرو میں ایک سلور ایک براونز جبکہ ریلءاور لانگ چمپ میں ایک ایک براونز میڈل اپنے نام کرلی
تاہم سو دو سو اور چار سو میٹر ریس کے فائنل کے لئے کوالیفائی کرلیا،اسی طرح سکواش اور ٹیبل ٹینس کے ایونٹس میں خیبرپختونخوا کے مردوں اور خواتین نے فائنل تک رسائی حاصل کرلی
جبکہ مردوں کے والی بال اور فٹبال کے مقابلوں میں خیبرپختونخوا کی ٹیمیں سیمی فائنل تک پہنچنے میں کامیاب ہو گئی تاہم قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں 19 دسمبر تک مختلف مقابلوں میں میڈلز کے حصول کے لئے پنجہ آزمائی جاری رہے گی۔