نیوزی لینڈ نے آخری ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ کو 423 رنز سے شکست دے دی۔
نیوزی لینڈ نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز کے آخری میچ میں انگلینڈ کو 423 رنز سے شکست دے دی۔
ہملٹن میں کھیلے گئے میچ میں 658 کے تعاقب میں انگلینڈ کی ٹیم دوسری اننگز میں 234 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ انگلینڈ کی جانب سے جیکب بیتھل نے 76 اور جو روٹ نے 54 رنز بنائے۔
نیوزی لینڈ کی طرف سے مچل سینٹنر نے 4 جبکہ میٹ ہنری اور ٹم ساؤتھی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگز میں 347 اور دوسری اننگز میں 453 رنز بنائے تھے۔
انگلینڈ کی ٹیم پہلی اننگز میں 143 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی۔ نیوزی لینڈ کے مچل سینٹنر مین آف دی میچ جبکہ انگلینڈ کے ہیری بروک مین آف دی سیریز قرار پائے۔
واضح رہے کہ انگلینڈ نے 3 ٹیسٹ میچز کی سیریز 1-2 سے اپنے نام کی ہے۔ پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے نیوزی لینڈ کو 8 وکٹوں اور دوسرے ٹیسٹ میچ میں 323 رنز سے شکست دی تھی۔