قائداعظم گیمز میں میڈلز جیتنے والے خیبرپختونخوا کھلاڑیوں کے اعزاز میں تقریب
میڈلز جیتنے والے کھلاڑی صوبے کا سرمایہ ہیں، سید فخر جہاں
صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے کھلاڑیوں میں 42 لاکھ روپے کے انعامی چک تقسیم کئے
پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ)
قائداعظم گیمز میں شاندار کارکردگی دکھانے والے خیبر پختونخوا کے میڈل ونر کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں خصوصی تقریب گزشتہ روزپشاور سپورٹس کمپلیکس کے سپورٹس ایرینا میں منعقد ہوئی
اس موقع پر قائداعظم گیمز میں گولڈ میڈل ونر کو پچاس ہزار‘سلور میڈلسٹ کو تیس ہزار اور برانز میڈلسٹ کو بیس ہزار روپے جبکہ ٹیم ایونٹس میں گولڈ میڈل پر ایک لاکھ سلور میڈل پر پچاس ہزار اور برانز میڈل پر تیس ہزار روپے انعامات سے نوازا گیا‘
اس موقع مہمان خصوصی صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے خیبرپختونخوا کانام روشن کرنے والے کھلاڑیوں میں 42 لاکھ روپے کے انعامی رقم تقسیم کئے
ان کے ہمراسیکرٹری سپورٹس مطیع اللہ خان‘ چیف ڈی مشن قائداعظم گیمز اور ڈی جی سپورٹس عبدالناصر‘ ڈپٹی چیف ڈی مشن الیاس آفریدی ‘سیکرٹری دستہ و ڈائریکٹر آپریشنز سپورٹس نعمت اللہ مروت‘
ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس آپریشنز جمشید بلوچ ‘صوبائی اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ محکمہ کھیل کے تمام افسران بالا سمیت اولمپک ایسوسی ایشن کے عہدیداران اور آفیشلز بھی موجودتھے۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئےخیبر پختونخوا کے صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے کہا ہے کہ قائداعظم گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑی صوبے کا سرمایہ ہیں، کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا،
گراس روٹ لیول پر نئے ٹیلنٹ کی تلاش اور ارباب نیاز سٹیڈیم میں نیشنل و انٹرنیشنل کرکٹ کی واپسی صوبائی حکومت کی ترجیح ہے۔ وہ قیوم سٹیڈیم میں بین الصوبائی گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں کے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب کر رہے تھے۔
اس موقع پر خیبر پختونخوا اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سید عاقل شاہ، ڈی جی سپورٹس ناصر خان سمیت دیگر اہم شخصیات موجود تھیں۔ صوبائی وزیر سید فخر جہاں کا کہنا تھا کہ قائداعظم گیمز میں خیبر پختونخوا کے کھلاڑیوں نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے
اور میڈلز جیتنے والے تمام کھلاڑی صوبے کا قیمتی سرمایہ ہیں، ان کا کہنا تھا کہ نئے ٹیلنٹ کی تلاش کے لئے اقدامات اٹھا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ پشاور کے تاریخی ارباب نیاز کرکٹ سٹیڈیم میں بہت جلد کرکٹ کی سرگرمیاں شروع ہونگی
اور امید ہے کہ اس مرتبہ پی ایس ایل کے میچز بھی یہاں ہو سکیں گے۔ صوبائی وزیر کھیل سید فخر جہاں نے قائد اعظم گیمز میں سونے کے میڈلز جیتنے والے انفرادی کھیل کے کھلاڑیوں میں 50 ہزار، چاندی کے تمغے جیتنے والوں کے لئے 30 ہزار جبکہ کانسی کے تمغے جیتنے والوں کے لئے 20 ہزار روپے کا اعلان کیا،
اسی طرح ٹیم ایونٹ میں سونے کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے لئے 1 لاکھ روپے، چاندی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کے لئے 50 ہزار اور کانسی کا تمغہ جیتنے والی ٹیم کو 30 ہزار روپے کیش انعام سے نوازا۔
صوبائی وزیر کھیل نے گولڈ میڈلز جیتنے والے تمام کھلاڑیوں کے لئے 25 ہزار روپے ماہانہ وظیفے کا اعلان بھی کیا۔ صوبائی حکومت کی جانب سے قائد اعظم گیمز میں میڈلز جیتنے والے کھلاڑیوں میں مجموعی طور پر 42 لاکھ روپے تقسیم کئے گئے۔
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا نے قائد اعظم گیمز میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 29 گولڈ ، 31 سلور اور 38 براﺅنز میڈلز جیت کر مجموعی طورپر 98 تمغوں کے ساتھ دوسری پوزیشن حاصل کرلی ،
اسلام آباد میں منعقدہ گیمز میں خیبرپختونخوا نے ایتھلیٹکس میں چھ گولڈ پانچ سلور اور سات براﺅنز سمیت 18 میڈلز حاصل کئے ۔ کراٹے میں 4 سونے ، 7 چاندی اور پانچ کانسی کے تمغے جیت کر16 میڈلز جیتے،جوڈو میں 7 گولڈ ، دو سلور اور سات براﺅنز میڈلز حاصل کئے
اسی طرح تائیکوانڈو میں پانچ گولڈ ، ایک سلور اور تین براﺅنز میڈلز سمیت 9 میڈلز اپنے نام کئے ، بیڈمنٹن میں خیبرپختونخوا کے کھلاڑیوں نے تین طلائی اورایک کانسی کا تمغہ جیتا ،
سکواش میں خیبرپختونخوا کے حصے میں2 گولڈ ایک سلور اور دو براﺅنز میڈلز آئے ہیں ،مردوں کے والی بال اور کبڈی میں پہلی پوزیشن ، جبکہ فٹبال اور ہاکی میں دوسرے نمبر پر رہی ،
ریسلنگ میں چھ سلور دو براﺅنز میڈلز ، ٹیبل ٹینس میں چار سلور تین براﺅنز ،ویٹ لفنٹگ میںایک سلور دو براﺅنز،باکسنگ میں ایک چاندی دو کانسی تمغے جیتے ،
جبکہ سوئمنگ تین کانسی کے تمغے اپنے نام کئے ، گیمز میں خواتین کھلاڑیوں نے 31 تمغے حاصل کئے جن میں سات گولڈ ، دس سلور اور چودہ براﺅنز میڈلز شامل ہے ۔
کھلاڑیوں نے ۔ حکومت کی جانب سے اس اقدام کا مقصد نہ صرف کھلاڑیوں کی کامیابیوں کو تسلیم کرنا ہے بلکہ مستقبل میں کھیلوں کے میدان میں مزید کامیابیاں حاصل کرنے کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔
صوبائی حکومت وزیر کھیل سید فخر جہان کی قیادت میں صوبے میں کھیلوں کی ترقی اور کھلاڑیوں کے عالمی سطح پر مقابلوں میں حصہ لینے کے لیے بہترین مواقع فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے۔