دیگر سپورٹس

مارشل آرٹس کے عالمی ستارے امازئی خان ،کامیابیاں اور خدمات

مارشل آرٹس کے عالمی ستارے امازئی خان ،کامیابیاں اور خدمات

پشاور: پاکستان میں مارشل آرٹس کے ممتاز انٹرنیشنل کھلاڑی کوالیفائیڈ کوچ اور ٹیکنیکل آفیشل امازئی خان نے اپنی صلاحیتوں اور کامیابیوں سے نہ صرف قومی بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی نام کمایا ہے۔ مارشل آرٹس سے وابستہ کھلاڑی اور شائقین انہیں قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

امازئی خان نے جاپان، کوریا،ملائشیاء انرترکی جیسے ممالک میں ہونے والے مارشل آرٹس مقابلوں میں شرکت کی اور اپنی مہارت کا لوہا منوایا۔ ان کی شاندار کارکردگی نے نہ صرف اپنااور پاکستان کا نام روشن کیا بلکہ انہیں ایک بین الاقوامی سطح کا کھلاڑی ثابت کیا۔

پاکستان میں امازئی خان نے کئی نیشنل کیوکوشن کائی کراٹے اور فل کانٹیکٹ کراٹے مقابلوں میں حصہ لیا اور اپنی صلاحیتوں کے ذریعے متعدد اعزازات اپنے نام کیے۔ ان کی کامیابیاں ان کی محنت اور عزم کا مظہر ہیں اور نوجوان کھلاڑیوں کے لیے مشعل راہ ہیں۔

امازئی خان اس وقت بری پور میں "دی فٹنس” کے نام سے ایک مارشل آرٹس اکیڈمی چلا رہے ہیں۔ یہ اکیڈمی نوجوانوں کو مارشل آرٹس کی مختلف تکنیکوں میں مہارت دلانے کے ساتھ ساتھ جسمانی اور ذہنی تربیت بھی فراہم کر رہی ہے۔ ان کی قیادت میں یہ اکیڈمی نہ صرف کھیل کے فروغ میں اہم کردار ادا کر رہی ہے بلکہ نوجوانوں کو مثبت سرگرمیوں کی طرف راغب کرنے میں بھی معاون ثابت ہو رہی ہے۔

امازئی خان کی زندگی اور کامیابیاں اس بات کا ثبوت ہیں کہ محنت اور لگن کے ساتھ ہر منزل حاصل کی جا سکتی ہے۔ وہ نہ صرف ایک کامیاب کھلاڑی ہیں بلکہ ایک رہنما اور استاد بھی ہیں، جو اپنی مہارت کو نئی نسل تک منتقل کر کے مارشل آرٹس کی ترویج میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!