نیشنل سائیکلنگ چیمپئن شپ 10جنوری سے شروع ہوگی ۔
سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر خواجہ ادریس حیدر کے مطابق نیشنل ٹریک سائیکلنگ چیمئین شپ 10جنوری سے شروع ہوگی ، جس میں مجموعی طور پر 8ٹیمیں ایونٹ میں شرکت کریں گی ۔
انہوں نے کہا ذاتی ایجنڈا نہیں سائیکلنگ کے فروغ کیلئے ہر ممکن اقدامات کریں گے ، محکمہ جاتی ٹیمیں ختم کر دی گئی ہیں ، گزشتہ دنوں فراڈ چیمپئن شپ ہوئی ،10سائیکلسٹ بھی شامل نہ تھے ۔
بارہ تیرہ سال سے ٹور ڈی پاکستان سائیکل ریس نہیں ہوئی ، لاہور 8 اپریل سے ٹور ڈی پاکستان ریس کروائیں گے مزار قائد سے آغاز ہوگا اور پشاور میں اختتام ہوگا ، ویلڈرم بہتر حالت میں نہیں ، بنیادی سہولیات کا فقدان ہے ، کوشش ہے سائیکلنگ کو پرموٹ کریں ، لڑکیوں نے سائیکلنگ کی جانب آنا ختم کر دیا ہے۔