پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : ہائر ایجوکیشن نے کے آر ایل کو 130 رنز سے ہرادیا۔
فاتح ٹیم کے محمد عزب کی میچ میں 9 وکٹیں ۔
کے آر ایل کے ارشد اللہ کی میچ میں 10 وکٹیں۔
اسٹیٹ بینک نے پی ٹی وی کو اننگز اور 106 رنز سے شکست دے دی۔
فاتح ٹیم کے محمد اسمعیل کی میچ میں 9 وکٹیں ۔
ایس این جی پی ایل نے اوجی ڈی سی ایل کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔
غنی گلاس نے ایشال ایسوسی ایٹس کو 229 رنز سے شکست دے دی۔
کراچی 16 جنوری ۔
پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے دوسرے راؤنڈ کے چاروں میچوں کا فیصلہ تیسرے دن ہی ہوگیا۔
ہائر ایجوکیشن نے کے آر ایل کو 130 رنز سے شکست دے دی ۔ اسٹیٹ بینک نے پی ٹی وی کے خلاف اننگز اور 106 رنز سے کامیابی حاصل کی۔
ایس این جی پی ایل نے او جی ڈی سی ایل کے خلاف 7 وکٹوں سے میچ جیتا۔ غنی گلاس نے ایشال ایسوسی ایٹس کو 229 رنز سے ہرادیا۔ ان میچوں کی خاص بات محمد عزب ، ارشد اللہ اور محمد اسمعیل کی عمدہ بولنگ تھی۔
این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں کے آر ایل کو ہائر ایجوکیشن کے خلاف جیتنے کے لیے194 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم صرف 63 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔
لیفٹ آرم فاسٹ بولر محمد عزب نے13 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں اسطرح میچ میں انہوں نے مجموعی طور پر9 وکٹیں حاصل کیں۔ اس سے قبل ہائر ایجوکیشن کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 239 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی ۔ عبید شاہد نے 72 رنز اسکور کیے۔
لیفٹ آرم فاسٹ بولر ارشد اللہ نے 65 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے پہلی اننگز میں بھی عمدہ بولنگ کرتے ہوئے31 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یہ لگاتار دوسرا میچ ہے جس میں انہوں نے 10 وکٹیں حاصل کی ہیں ۔ اس سے قبل انہوں نے واپڈا کے خلاف میچ میں 11 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
ایس بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں پی ٹی وی نے اسٹیٹ بینک کے خلاف تیسرے دن اپنی دوسری اننگز52 رنز بغیر کسی نقصان کے شروع کی تو اسے اننگز کی شکست سے بچنے کے لیے 270 رنز درکار تھے لیکن پوری ٹیم 215 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ شامل حسین نے 49 رنز اسکور کیے۔
محمد اسمعیل نے 92 رنز دے کر5 وکٹیں حاصل کیں۔انہوں نے پہلی اننگز میں 4 وکٹیں حاصل کی تھیں۔
یوبی ایل اسپورٹس کمپلیس میں دفاعی چیمپئن ایس این جی پی ایل کو او جی ڈی سی ایل کے خلاف جیتنے کے لیے178 رنز کا ہدف ملا تھا جو اس نے 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
قاسم اکرم 7 چوکوں اور 2 چھکوں کی مدد سے 58 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ عابدعلی 49 اور سعد خان 47 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔
اس سے قبل او جی ڈی سی ایل کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں 178 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ عادل امین نے 54 رنز اسکور کیے۔ شہزاد گل نے 33 رنز دے کر4 وکٹیں حاصل کیں۔
ایچ پی سی اوول گراؤنڈ میں ایشال ایسوسی ایٹس کو غنی گلاس کے خلاف جیتنے کے لیے 329 رنز کا ہدف ملا تھا لیکن پوری ٹیم صرف 99 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی ۔
عبید شاہ نے 44 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔ آفاق آفریدی نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔
اس سے قبل غنی گلاس کی ٹیم دوسری اننگز میں 242 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی تھی ۔ شرجیل خان نے53 اور رمیز جونیئر نے 50 رنز بنائے۔