کمشنر کراچی شہر میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئےبھرپوراقدامات کررہے ہیں۔ نورحسن جوکھیو

کمشنر کراچی شہر میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئےبھرپوراقدامات کررہے ہیں۔ نورحسن جوکھیو

ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار اسپیشل کھلاڑیوں کیلئے ایونٹس کا انعقاد کریں گے۔ میونسپل کمشنر صدر

کراچی۔ میونسپل کمشنر صدر ٹاؤن نورحسن جوکھیو نے کہا ہے کہ پاکستان کا شمار دنیا کے ان چند ممالک میں ہوتا ہے جہاں کے کھلاڑی خداداد صلاحیتوں سے مالا مال ہیں

اگر انہیں کھیل کے بنیادی ڈھانچے (انفراسٹرکچر) کے مکمل مواقع اور عالمی معیار کے مطابق پلئنگ فیلڈ میسر ہو تو اولمپک سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹس میں پاکستان کیلئے میڈلز آنا یقینی ہیں

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انٹرنیشنل عبدالناصر آرام باغ باسکٹ بال کورٹ میں جار ی کمشنر کراچی اسپورٹس فیسٹیول میں بحیثیت مہمان خاص شرکت کے موقع پر کیا میونسپل کمشنر نورحسن جوکھیو کاکہنا تھا کہ کمشنر کراچی سید حسن نقوی شہر میں کھیلوں کی ترقی اور فروغ کیلئے تسلسل کے ساتھ بھرپوراقدامات کررہے ہیں

ایسے ایونٹس سے نئے ٹیلنٹ کی دریافت میں بہت مددملے گی صحت مندمعاشرے میں نوجوانوں کی اہمیت کو نظراندازنہیں کیاجاسکتا کھیل کے میدان نوجوانوں کو تفریح،ذہنی و جسمانی نشوونما میں مدد فراہم کرتے ہیں صدر ٹاؤن انتظامیہ کی کوشش ہے کہ نہ صرف کھیل کے میدانوں میں اضافہ کیاجائے

بلکہ پہلے سے موجودگراؤنڈزمیں مزیدسہولیات فراہم کی جائیں تاکہ زیادہ سے زیادہ کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہارکے مواقع مےّسرآسکیں نورحسن جوکھیو کامزید کہنا تھا

کہ صدر ٹاؤن انتظامیہ دیگر کھیلوں کے ساتھ ساتھ ذہنی و جسمانی معذوری کے شکار اسپیشل کھلاڑیوں کیلئے بھی ایونٹس کا انعقاد کرے گی تاکہ اسپیشل کھلاڑیوں کو ان کی صلاحتیوں کے اظہار کے بھرپور مواقعے فراہم کئے جائیں

اور وہ مستقبل میں اپنے ٹاؤن،،شہر،صوبے اور پاکستان کا نام اور پرچم سربلند کر سکیں

تعارف: News Editor