کرکٹ

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : پی ٹی وی کے اسرار حسین کی غنی گلاس کے خلاف ہیٹ ٹرک اور 7 وکٹیں

موسیٰ خان اور آفتاب خان کی پانچ پانچ وکٹیں۔  عمران ڈوگر کی سنچری

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون : پی ٹی وی کے اسرار حسین کی غنی گلاس کے خلاف ہیٹ ٹرک اور 7 وکٹیں۔

موسیٰ خان اور آفتاب خان کی پانچ پانچ وکٹیں۔  عمران ڈوگر کی سنچری

کراچی یکم فروری ۔

پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کرکٹ ٹورنامنٹ کے پانچویں راؤنڈ کے پہلے دن کھیل کی خاص بات پی ٹی وی کے لیفٹ آرم فاسٹ بولر اسرار حسین کی غنی گلاس کے خلاف ہیٹ ٹرک سمیت 7 وکٹوں کی شاندار کارکردگی تھی۔

کے سی سی اے اسٹیڈیم میں غنی گلاس کی ٹیم پی ٹی وی کے خلاف پہلی اننگز میں 238 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسیب الرحمن نے 12چوکوں کی مدد سے88 رنز اسکور کیے۔ شاداب خان نے 55 رنز کی اننگز کھیلی۔
اسرار حسین نے 72 رنز دے کر 7 وکٹیں حاصل کیں جس میں ہیٹ ٹرک بھی شامل ہے۔ انہوں نے لگاتار گیندوں پر محسن ریاض ۔ سعد نسیم اور شہباز جاوید کو آؤٹ کیا۔
کھیل ختم ہونے پر پی ٹی وی نے ایک وکٹ پر 130 رنز بنائے تھے۔وقارحسین 69 اور محمد طحہ 38 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

این بی پی اسپورٹس کمپلیکس میں واپڈا نے ایس این جی پی ایل کے خلاف پہلی اننگز میں 5 وکٹوں پر285 رنز بنائے تھے۔ عمران ڈوگر نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنی دوسری سنچری اسکور کی اور15 چوکوں کی مدد سے110 رنز بنائے۔محمد عمار نے 58 رنز اسکور کیے۔ایاز تصور 45 رنز پر ناٹ آؤٹ ہیں۔

یوبی ایل اسپورٹس کمپلیکس میں او جی ڈی سی ایل کی ٹیم ایشال ایسوسی ایٹس کے خلاف پہلی اننگز میں 187 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔سمیر ثاقب 43 رنزکے ساتھ ٹاپ اسکورر رہے۔

موسیٰ خان نے 52 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔نثار احمد نے تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔

ایشال ایسوسی ایٹس نے کھیل ختم ہونے پر 4 وکٹوں پر 110 رنز بنائے تھے۔اذان اویس 39 رنز پر ناٹ آؤٹ تھے۔ مشتاق کلہوڑو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیٹ بینک اسٹیڈیم میں ہائر ایجوکیشن کی ٹیم اسٹیٹ بینک کے خلاف اپنی پہلی اننگز میں 126 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔علی حمزہ 57 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔ آفتاب خان نے 24 رنز دے کر 5 وکٹیں حاصل کیں۔

اسٹیٹ بینک نے کھیل ختم ہونے پر 7 وکٹوں پر 109 رنز بنائے تھے۔ عمرامین 40 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ وسیم اکرم جونیئر نے 43 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں۔

Related Articles

Back to top button