کرکٹ
قذافی سٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
لاہور کے قذافی سٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو وزیراعظم شہباز شریف کریں گے
وزیراعظم شہباز شریف قذافی سٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو کریں گے۔ چیمپئنز ٹرافی کیلیے خاص طور پر جدید طرز سے مختصر وقت میں تعمیر کیے جانے والے لاہور کے قذافی سٹیڈیم کا افتتاح 7 فروری کو شام 7 بجے وزیراعظم کریں گے،
قذافی سٹیڈیم کی افتتاحی تقریب کے دوران مختلف پرفارمنس اور لیزر لائٹ شو کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔ چیئرمین پی سی بی محسن نقوی قذافی سٹیڈیم کی تعمیر میں شامل ایک ہزار ورکرز کو دن ایک بجے ظہرانہ دینگے،
تقریب میں شریک مہمانوں کو عمران خان انکلیوژر میں بٹھایا جائے گا۔
چمپئینز ٹرافی کیلیے قومی کرکٹ کی کٹ کی رونمائی بھی 7فروری شام ساڑھے سات بجے کی جائے گی۔