دیگر سپورٹس

مارشل آرٹ کوئین لائبہ ربنواز جنجوعہ نے ماسٹر ڈگری بلیک بیلٹ ٹیسٹ شاندار کامیابی حاصل کرلی

مارشل آرٹ کوئین لائبہ ربنواز جنجوعہ نے ماسٹر ڈگری بلیک بیلٹ ٹیسٹ شاندار کامیابی حاصل کرلی

اسلام آباد ; ایشین چیمپئن مارشل آرٹ کوئین لائبہ ربنواز جنجوعہ کی ماسٹر ڈگری بلیک بیلٹ ٹیسٹ شاندار کامیابی, لائبہ جنجوعہ نے اپنے مضبوط عزم، لگن، مہارت، استقامت، بہادری کا مظاہرہ کرتے ہوئے ماسٹر ڈگری بلیک بیلٹ ٹیسٹ میں سامعین سے زبردست داد حاصل کی۔

تفصیلات کے مطابق مارشل آرٹ کوئین لائبہ ربنواز جنجوعہ کا ماسٹر ڈگری بلیک بیلٹ کا ٹیسٹ ہیڈ کوارٹرز ورلڈ سو کیوکشن فیڈریشن ، نارتھ امریکہ کیوکشن آرگنائزیشن، راجاز مارشل آرٹس میں منعقد ہوا۔

ماسٹر ڈگری بلیک بیلٹ ٹیسٹ کو بین الاقوامی معیار کے مطابق ترتیب دیا گیا۔ ٹیسٹ میں جیوری کے فرائض شیہان محمد اشرف، شیہان بابر سہیل بھٹی، شیہان خالد قریشی، شیہان ماجد مغل، سینسی مسل الدین، سینسی کامران، سینسی راجہ لطیف، سینسی راجہ رحیم، سینسی کاشف ریاض نے ادا کیے

اس کے علاوہ سوکیوکشن فیڈریشن کی وائس چیئرمین میڈیم ارم ندیم، ایگزیکٹو ممبر میڈیم نازیہ , میڈیم صائمہ ,راجا ضیاء جنجوعہ، راجہ رضی جنجوعہ,مس طاہرہ بانو مبارک ایڈوکیٹ سابق امیدوار قومی اسمبلی ممبر ایگزیکٹو ہائی کورٹ بار راولپنڈی،

سابق امیدوار قومی اسمبلی مس عظمیٰ مبارک ایڈوکیٹ,عظمت علی مبارک ایڈوکیٹ,سپورٹس جرنلسٹ اصغر علی مبارک ، میڈیم شمیم اختر، ملک عثمان شکیل، میڈیم عائشہ خرم پرنسپل روٹس سکول نےشرکت کی،

شیہان محمد اشرف، شیہان بابر سہیل بھٹی، جیوری نے ٹیسٹ کی مکمل نگرانی کرتے ہوئے تھیوری،بنیادی معلومات، کاتا اور 20 فائٹ مکمل کروائیں۔ لائبہ ربنواز جنجوعہ کو کامیاب ٹیسٹ پر شیہان محمد اشرف نے بلیک بیلٹ ایوارڈ کی ،

شیہان بابر سہیل بھٹی نے بلیک بیلٹ سرٹیفکیٹ جبکہ شیہان خالد قریشی نے کلب کا لائسنس ایوارڈ کیا۔ لائبہ ربنواز کی بہترین پرفارمنس پرحاضرین حیرت زدہ رہ گئے راجہ ضیاء جنجوعہ راجہ رضی جنجوعہ کی طرف سے خصوصی تلوار کے ساتھ ٹرافی ,

شیلڈ پیش کی شیہان محمد اشرف، شیہان بابر سہیل بھٹی، سینسی راجہ رحیم، سینسی کاشف ریاض، سینسی انیب بٹ، شعبان جنجوعہ اور راجاز مارشل آرٹس کی طرف سے شیلڈ اور تحائف دئیے گئے۔

شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ صدر و برانچ چیف ورلڈ سو کیوکشن سی ای او راجاز مارشل آرٹس نے لائبہ ربنواز جنجوعہ کے ٹیسٹ پاس کرنے پر مبارکباد دی,

لیاقت مارشل آرٹس کراٹے کلب سے سینسی لیاقت,سینسی کامران خان، سینسی راجہ لطیف نےشرکت کی۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!