ہاکی

جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم 29 سال بعد پاکستان پہنچ گئی

لاہور: ورلڈ کپ کی تیاریوں کیلئے جرمنی کی جونیئر ہاکی ٹیم 29 سال بعد پاکستان کے ساتھ چار میچز کی سیریز کھیلنے لاہور پہنچ گئی۔

لاہور کے علامہ اقبال ایئرپورٹ پر وزیر اعظم یوتھ پروگرام سپورٹس کے فوکل پرسن اولمپیئن خواجہ جنید، سیکرٹری پی ایچ ایف رانا مجاہد، شہباز سینئر اور دوسرے حکام نے غیرملکی کھلاڑیوں کا استقبال کیا۔

وزیراعظم میاں شہباز شریف کے قومی کھیل کی بحالی کے ویژن کے تحت 29 سال بعد جرمنی کی کسی نیشنل ٹیم کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے،

جونیئر ٹیموں کے درمیان 6، 8 اور 11 مارچ کو میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے جبکہ 13 مارچ کو آخری میچ اسلام آباد میں ہوگا۔

واضح رہے کہ جونیئر ہاکی ورلڈ کپ رواں برس بھارت میں شیڈول ہے۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!