نیشنل گیمز:سندھ والی بال ٹیموں کے لئے ٹرائلز 19اپریل کو ہونگے
ٹرائلز کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس پر ہونگے،مضبوط ٹیمیں تشکیل دیں گے،سیکریٹری شاہد مسعود

نیشنل گیمز:سندھ والی بال ٹیموں کے لئے ٹرائلز 19اپریل کو ہونگے
ٹرائلز کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس پر ہونگے،مضبوط ٹیمیں تشکیل دیں گے،سیکریٹری شاہد مسعود
کراچی (سپورٹس لنک رپورٹ) سندھ والی بال ایسوسی ایشن کی جانب سے35ویں نیشنل گیمز میں شرکت کرنے والی سندھ کی مینز اور ویمنز والی بال ٹیموں کی تشکیل کے سلسلے میں ٹرائلز کا اعلان کر دیاگیا ہے۔
سندھ والی بال ایسوسی ایشن کے سیکریٹری جنرل شاہد مسعود نے صدر شاہ نعیم ظفر سے مشاورت کے بعد دونوں ٹیموں کے لئے ٹرائلز کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ نیشنل گیمز میں شامل والی بال کے ایونٹ میں سندھ کی مردوں اور اور خواتین ٹیمیں بھر پور انداز میں شرکت کریں گی۔
ان ٹیموں کی تشکیل کے سلسلے میں ٹرائلز 19اپریل کو کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم میں لئے جائیں گے،
اس سلسلے میں سندھ والی بال ایسوسی ایشن کی جانب سے تمام ڈویژنل والی بال ایسوسی ایشنزکو لیٹر ارسال کر دئیے گئے ہیں اور انہیں ہدایات دی گئی ہیں کہ سندھ کے ڈومیسائل کے حامل بہترین مرد اورخواتین کھلاڑیوں کی ٹرائلز میں شرکت یقینی بنائیں۔
شرکت کے خواہش مند کھلاڑیوں کو ہدائت دی گئی ہے کہ وہ 19اپریل کووقت مقررہ پر دو پاسپورٹ سائز تصاویر،شناختی کارڈ اور سندھ کے ڈومیسائل کے ساتھ کے پی ٹی اسپورٹس کمپلیکس کے جمنازیم میں سلیکشن کمیٹی کو رپورٹ کریں،گرلز کھلاڑیوں کے ٹرائلز دوپہر دو بجے اور بوائز کے ٹرائلز تین بجے لئے جائیں گے۔
واضح رہے کہ35ویں نیشنل گیمز یکم سے9مئی تک کراچی میں منعقد ہونگے۔



