والی بال
ایشین یوتھ گیمز: پاکستان والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا

پاکستان ایشین یوتھ گیمز کے مینز والی بال ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گیا۔
منامہ : بحرین میں ہونے والے گیمز میں قومی والی بال ٹیم نے سیمی فائنل میں انڈونیشیا کو 1-3 سے شکست دے دی، فائنل میں پاکستان کا مقابلہ ایران کیساتھ 29 اکتوبر کو ہوگا۔
واضح رہے کہ پاکستان نے کوارٹر فائنل میں چین کو 0-3 سے جبکہ گروپ میچز میں سعودی عرب کو 1-3 اور ازبکستان کو 0-3 سے شکست دی تھی۔



