نیشنل گیمز کے لئے خیبر پختونخوا کراٹے ٹیموں کا انتخاب مکمل

نیشنل گیمز کے لئے خیبر پختونخوا کراٹے ٹیموں کا انتخاب مکمل
پشاور (سپورٹس لنک رپورٹ) خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن نے 35ویں نیشنل گیمز کے لئے کراٹے کی مرد وخواتین ٹیموں کا انتخاب کرلیا۔
ٹیموں کا انتخاب ٹرائلز میں کیا گیا جس میں صوبہ بھر سے 50 مرد اور 25 خواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔
سلیکشن کمیٹی میں خیبر پختونخوا کراٹے ایسوسی ایشن کے کوارڈینیٹر اسسٹنٹ ڈائریکٹر اکاﺅنٹس شاہ فیصل ،سیکرٹری عاصم چوہدری،
سینئر نائب صدرخالد نور، ریفری پینل کامر ان علی، شیراز اعوان، شین گل، جمال خان، حسیب نذیر، محمد حارث، عبدالصمد اور سدیس آفریدی شامل شامل تھے۔
مردوں کی ٹیم میں 11 اور خواتین ٹیم میں 9 کھلاڑی شامل ہیں۔
اس موقع پر شاہ فیصل اور خالد نور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹرائلز صوبائی کراٹے ایسوسی ایشن کے صدر خورشید خان کے تعاون سے قیوم سپورٹس کمپلیکس پشاور میں منعقد ہوا
جس میں کثیر تعداد میں مرد وخواتین کھلاڑیوں نے حصہ لیا جس میں منتخب کھلاڑیوں کو 28 اپریل تک ٹریننگ کیمپ میںکوالیفائیڈ کوچز کے زیرنگرانی ٹریننگ دی جائیگی
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ منتخب کھلاڑی نیشنل گیمز میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے صوبے کے لیے میڈلز جیتنے میں کامیاب ہوں گے۔
انہوں نے ٹرائلز میں شریک تمام کھلاڑیوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا کے نوجوانوں میں بے پناہ ٹیلنٹ موجود ہے، ضرورت اس امر کی ہے کہ ان کو مواقع فراہم کی جائے۔



