کراچی میں شیڈول 35ویں نیشنل گیمز ملتوی


کراچی میں شیڈول 35ویں نیشنل گیمز ملتوی کر دیئے گئے
سندھ اولمپک ایسوسی ایشن نے نیشنل گیمز ملتوی ہونے کی تصدیق کردی نیشنل گیمز چند نامعلوم وجوہات کی بنا پر ملتوی کئے گئے گیمز گرمی اور پاکستان اولمپکس کی درخواست پر ملتوی کی گیئں ذرائع
ذرائع کا کہنا ہے نیشنل گیمز کے انتظامات نہیں کیے جاسکے تھے بیشتر گراؤنڈز اسپورٹس کمپلیکس میں اپ گریڈیشن کا کام بھی نہیں کروایا گیا تھا۔
ذرائع کے مطابق نیشنل گیمز کا لوگو تیار ہوا نہ ہی ٹارچ ریلے شروع کی جاسکی۔نیشنل گیمز اس پہلے فروری میں کروانے کا اعلان کیا گیا تھا
جس کو ملتوی کرکے شدید گرمی میں مئی میں کروانے کا فیصلہ کیا گیا لیکن اب مئی میں گیمز ملتوی کردیے گئے۔نیشنل گیمز کی نئی تاریخوں کا اعلان بعد میں کیا جائے گا
35 ویں نیشنل گیمز یکم سے 9 مئی تک کراچی میں شیڈول تھے۔ سندھ کو 18 سال بعد نیشنل گیمز کی میزبانی ملی تھی



