PSL2025

پی ایس ایل x ; اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

پی ایس ایل x ; اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 13 ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ملتان سلطانز کو 7 وکٹوں سے ہرا دیا ہے۔ ملتان سلطانز نے اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 168 رنز بنائے تھے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے عثمان خان 61 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کے علاوہ کپتان محمد رضوان 36، یاسر خان 29، افتخار احمد 10 اور مائیکل بریسویل نو رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ کامران غلام 13 اور کرس جورڈن چھ رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے جیسن ہولڈر، محمد نواز، رائلے میریڈتھ اور شاداب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب میں اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم نے مطلوبہ ہدف 18ویں اوور کی پہلی گیند پر صرف 3 وکٹیں گنوا کر مقررہ ہدف مکمل کرکے میچ اپنے نام کیا،

اسلام آباد یونائیٹڈ کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نے22،کولن منرو45، محمد نواز نے21رنز بنائے جبکہ اندرس گوس 80رنز بنا کر نمایاں بیٹر رہے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔

ملتان سلطانز کی طرف سے عبید شاہ ، بریس ویل اور جوردن نے ایک ، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

رواں ایونٹ میں اسلام آباد یونائیٹڈ چار میچز کھیلنے کے بعد تاحال ناقابل شکست ہے اور یوں پوائنٹس ٹیبل پر ٹاپ پر ہے۔
ملتان سلطانز صرف ایک فتح کے ساتھ پوائنٹس ٹیبل پر سب سے نیچے ہے۔

ملتان سلطانز کی ٹیم ; محمد رضوان (کپتان و وکٹ کیپر)، یاسر خان، عثمان خان، کامران غلام، مائیکل بریسویل، افتخار احمد، ایشٹن ٹرنر، ڈیوڈ ولی، اسامہ میر، عبید شاہ اور جوسف لیٹل ملتان سلطانز کے سکواڈ میں شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم ; آندرے گوس (وکٹ کیپر)، صاحبزادہ فرحان، کولن منرو، شاداب خان (کپتان)، محمد نواز، حیدر علی، جیسن ہولڈر، عماد وسیم، سعد مسعود، رائلے میریڈتھ اور سلمان ارشاد اسلام آباد یونائیٹڈ کا حصہ ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!