سکواش

پہلی مورگن ریچ نیشنل جونئیر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 24 اپریل سے شروع ہوگی

پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ ایونٹ میں ملک بھر سے 200 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے

پہلی مورگن ریچ نیشنل جونئیر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 24 اپریل سے شروع ہوگی

پہلی مورگن ریچ نیشنل جونئیر اوپن اسکواش چیمپئن شپ 24 اپریل سے ڈیوس روڈ اسکواش کمپلیکس میں شروع ہوگی پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے تحت منعقدہ ایونٹ میں ملک بھر سے 200 سے زائد کھلاڑی حصہ لیں گے ،

ایونٹ کے آرگنائزر مورگن ریچ کے سی او ڈاکٹر کامران اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے نائب صدر محمد منصور کی پریس کانفرنس اس موقع پر ٹورنامنٹ ڈائریکٹر مامون خان اور پی ایس اے کے دیر عہدادار بھی موجود تھے

ڈاکٹر کامران کا کہنا تھا کہ پاکستانی اسکواش کی ترقی کیلئے پرعزم ہیں، مستقبل میں بھی ایسے ایونٹس جاری رکھیں گے، اور پنجاب اسکواش ایسوسی ایشن کے ساتھ مل کر پاکستان کی اسکواش کیلئے کام کرنا باعثِ فخر ہے،

انہوں نے مزیز کہا کہ اس دفعہ پہلی مرتبہ بلوچستان سے بھی انٹری موصول ہوئی ہے، اور ایونٹ کے فاتحین کو 10 لاکھ کی انعامی رقم دی جائے گی، ایونٹ کی کیٹیگریز میں انڈر 17، انڈر 15، اور انڈر 13 شامل ہیں،

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!