ائی ٹی بی اے انٹر یونیورسٹی لیگ ٹورنامنٹ 10 پن بولنگ ٹورنامنٹ میڈیا ٹیم نے جیت لیا

ائی ٹی بی اے انٹر یونیورسٹی لیگ ٹورنامنٹ 10 پن بولنگ ٹورنامنٹ میڈیا ٹیم نے جیت لیا
اسلام اباد ; ائی ٹی بی اے انٹر یونیورسٹی لیگ ٹورنامنٹ 10 پن بولنگ ٹورنامنٹ میڈیا ٹیم نے جیت لیا لیجنڈ سٹی بولنگ کلب صفا گولڈ مال ایف سیون اسلام اباد میں کھیلے گئے
ٹورنامنٹ کا انعقاد صدر پاکستان بولنگ فیڈریشن اعجاز الرحمن کی زیر قیادت منعقد ہوا جس میں مختلف کھلاڑیوں نے حصہ لیا فائنل مقابلہ اکنامکس ڈیپارٹمنٹ کے سبطین،زین العابدین، ذکریہ داؤد، مریم طارق اور دانیال الرحمن کے
اور میڈیا ٹیم کے اویس علی، حذیفہ یاسر سعد الرحمن اور جنید شفیق مابین منعقد ہوا اکنامکس کے کھلاڑیوں نے پہلے کھیلتے ہوئے 560 سکور کیے جس کے جواب میں بحریہ میڈیا ٹیم 675 اسکور کیا
اس طرح میڈیا ٹیم نے یہ ٹورنامنٹ 115 سکور کے مارجن سے جیت لیا پاکستان میں ملائشیا کے چار ڈی افیئر شافیق فرداوس حسب اللہ اس موقع پر مہمان خصوصی تھے
انہوں نے کھلاڑیوں کے اعلی کھیل کی تعریف کی اور ٹورنامنٹ کے بہترین انتظامات پر منتظمین کو مبارکباد پیش انہوں نے کہا کہ پاکستان میں 10 پن بولنگ کے کھیل کا زبردست ٹیلنٹ موجود ہے
اور پاکستان کے نوجوان اس کھیل میں زبردست کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں اعجاز رحمان نے بتایا کہ عنقریب مزید ٹورنامنٹ منعقد کیے جائیں گے



