کرکٹ

ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کی شاندار کامیابی، سیریز 3-0 سے اپنے نام کرلی

مہمان خصوصی عابدعلی افریدی نے دونوں ٹیموں اورکھلاڑیوں کوانعامات دیئے۔

ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کی شاندار کامیابی، سیریز 3-0 سے اپنے نام کرلی،

مہمان خصوصی عابدعلی افریدی نے دونوں ٹیموں اورکھلاڑیوں کوانعامات دیئے۔

پشاور(سپورٹس لنک رپورٹ) پشاورکےملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی نےایشال ایسوسی ایٹ لاھوراکیڈمی کیخلاف تین ایک ایک روزہ میچوں میں ایک صفرسے کامیابی حاصل کی۔

اختتامی تقریب میں مہمان خصوصی عابدعلی افریدی ایڈمنسٹریٹر حیات ابادسپورٹس کمپلیکس نے کھلاڑیوں کو انعامات دیئے۔اس موقع پرملک کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان علی اور پی سی بی لیول ٹو کوچ اشفاق احمدبھی موجودتھے۔

حیات اباد کرکٹ سٹیڈیم پر ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی اورایشال ایسوسی ایٹ اکیڈمی لاہور کےمابین کھیے جانیوالے سیریز کےفائنل میچ میں ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی نےشاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے پہلے بیٹنگ کرکے 27 رنز سے کامیابی حاصل کرلی اور سیریز 3-0 سے اپنے نام کرلی۔

بیٹنگ اور بولنگ دونوں شعبوں میں ملک کرکٹ اکیڈمی کے کھلاڑیوں نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

پہلے کھیلتے ہوئے ملک کرکٹ اکیڈمی نے مقررہ 30 اوورز میں 230 رنز کا مضبوط ہدف دیا۔جس میں منتظر خان نے 93 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور سیریز میں خودکومنوایا۔ ان کا ساتھ دیتے ہوئے عامر آفریدی نے 78 رنز بنائے۔

اسکےجواب میں حریف ٹیم ایشال ایسوسی ایٹ اکیڈمی کےتمام کھلاڑی 204 رنز پر پویلین لوٹ گئے۔ جس میں حسن مدثر نے بہترین مزاحمت کرتے ہوئے 62 رنز بنائے، محمد علی حسنین نے 43 اور حماد نے 26 رنز کا حصہ ڈالا، تاہم ٹیم ہدف کے قریب پہنچ کر کامیابی حاصل نہ کر سکی۔

ملک کرکٹ اکیڈمی کی جانب سے فائنل میچ میں فیا ض آفریدی نے شاندار باؤلنگ کرکے 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، سعد آفریدی نے 2، حسنین نے 1 جبکہ عبد الرحمان اور محمد عرفان نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔

تین ایک روزہ میچوں پرمشتمل سیریز کے فائنل میچ کا بہترین کھلاڑی منتظر خان (93 رنز)، سیریز کے بہترین بلے بازحسن مدثر (مسلسل عمدہ اننگز) کھیلی،

سیریز کے بہترین باولر عبد الرحمانك، سیریز کا بہترین وکٹ کیپر عمر پوری ذمہ داری سے کھیلے، سیریز کے باصلاحیت کھلاڑی حسنین اور محمد علی، فائنل میچ کے بہترین باؤلرمحمد فیاض آفریدی، سیریز کے بہترین فاسٹ بولر محمد عرفان، سیریز کے بہترین اسپنر سعد آفریدی، دوسرے میچ کے بہترین کھلاڑی عامر آفریدی رہے۔

اختتامی تقریب سے خطاب کرتےہوئے مہمان خصوصی عابدعلی افریدی ایڈمنسٹریٹر حیات ابادسپورٹس کمپلیکس نے اس میچ میں دونوں ٹیموں کےکھلاڑیوں نے جس قدربہترین کھیل پیش کیا۔اندازہ ہواہے کہ اگرانہوں نے اپنی پرفارمنس اسی ظرح جاری رکھی تو کوئی شک نہیں کہ ایک دن قومی ٹیم کاحصہ ہونکے۔

ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ایم ڈی ملک فرمان علی نے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کہاکہ ملک انٹرنیشنل کرکٹ اکیڈمی( میکا) کی یہ جیت ٹیم ورک، نظم و ضبط اورکھلاڑیوں کی محنت کا نتیجہ ہے۔

نوجوان کھلاڑیوں کی کارکردگی خاص طور پر حوصلہ افزا رہی، جو مستقبل میں قومی سطح پر جگہ بنانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!