کرکٹ

انٹر ڈسڑکٹ انڈر 19ملتان ڈسڑکٹ نے اوکاڑہ کو شکست دیدی

انٹر ڈسڑکٹ انڈر 19ملتان ڈسڑکٹ نے اوکاڑہ کو شکست دیدی

پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری انٹر ڈسڑکٹ انڈر 19کرکٹ ٹورنامنٹ کےسلسلہ میں ملتان ریجن میں ڈسڑکٹ ملتان نے ڈسڑکٹ اوکاڑہ کو آٹھ وکٹ سے شکست دیکر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کرلی

ٹاس جیت کے پہلے کھیلتے ہوئے ڈسڑکٹ اوکاڑہ انڈر 19 صرف 115کے مجموعی سکور پر آوٹ ہوگئی سفیان امین نے 53فیضان الطاف 11جبکہ مزمل یاسین نے 10رنز بنائے

ملتان انڈر 19کی طرف سے طلال احمد نے چار حسیب ضیاء احمد رضا دو دو جبکہ عدیل مشتاق اور سمیر احمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی بعد میں کھیلتے ہوئے ملتان ڈسڑکٹ انڈر 19 نے مطلوبہ ہدف باآسانی دو وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا

حذیفہ اکبر 35ناٹ آوٴٹ رانا عدیل مشتاق 34اور سمیر احمد منہاس نے 29رنز بنائے اوکاڑہ کی طرف سے علی رضانے دو وکٹ حاصل کیں محمد آصف اور دلشاد علی ایمپائرز فرزند علی سکورر تھے

مسلسل تیسری کامیابی پر صدر ملتان ڈسڑکٹ ارسلان خان اور دیگر عہدیداران نے منیجر امتیاز رسول کوچ عامر سجاد اور ٹیم کے تمام کھلاڑیوں کو مبارکباد دی

Related Articles

Back to top button
error: Content is protected !!